Live Updates

ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کاکو ئی سیاسی مستقبل نہیں،نواز لیگ اور پیپلزپارٹی کا اکٹھے ہونا اس صدی کا سب سے بڑا تضاد ہے، اعجاز احمد چوہدری

جمعرات 20 جون 2019 21:18

ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کاکو ئی سیاسی مستقبل نہیں،نواز لیگ اور پیپلزپارٹی ..
لاہور۔20 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنمااعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کاکو ئی سیاسی مستقبل نہیں،عوام دونوں جماعتوں کی سیاست کو خیر باد کہہ چکے ہیںکوئی ان پر یقین کر نے کو تیار نہیں ،نواز لیگ اور پیپلزپارٹی کا اکٹھے ہونا اس صدی کا سب سے بڑا تضاد ہے،دونوں لوٹی ہوئی دولت سے ایک دوسرے کو دعوتیں دے کر عوام سے کھلا مذاق کر رہے ہیں، جبکہ دونوں میں منی لانڈرنگ اور کرپشن کی مشترکہ خصوصیات پائی جاتی ہیں عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش ناکام ہو گی ۔

کارکنوں سے ملاقات میںانہوں نے کہاکہ نیب آزاد اور خود مختار ادارہ ہے جس پر کوئی قدغن نہیں لگا سکتا، احتساب کی زد میں آنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، آصف زرداری اور نواز شریف پر مقدمات پی ٹی آئی نے نہیں بنائے، زرداری اور نواز شریف پر جو کیسز ہیں، وہ ان دونوں نے خود ایک دوسرے پر بنائے تھے، نیب نے اپنی دانست میں سمجھا تو ریفرنس دائر کر دیا، کیس کااب عدالت فیصلہ کرے گی، نیب ایک آزاد اور خود مختار ادارہ ہے جس کا کام احتساب اور ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ حکومت کیخلاف تحریک چلانا بچو ں کا کام نہیں مریم اور بلاو ل کا گٹھ جو ڑ صر ف اپنے اپنے خاندان کی کر پشن بچانے کیلئے ہے حکومت پر تنقید کرنے والے اپنے گر یبانوں میں جھا نکیںدس سال میں پنجاب کا معاشی بحران سنگین ہوگیا اس کے باوجود تحریک انصاف کی حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، حکومت کی پوری ٹیم نے انتہائی محنت کے ساتھ بجٹ کی تیاری کا مشکل مرحلہ مکمل کیا، بجٹ میں عام لوگوں کا احساس کیا گیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات