کراچی،نیشنل کونسل کی رکن پاک سر زمین پارٹی صوفیہ سعید کا بڑا بھائی سپرد خاک

'قبرستان میں سپر خاک

جمعرات 20 جون 2019 21:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2019ء) پاک سر زمین پارٹی کی نیشنل کونسل کی رکن صوفیہ سعید کے بڑے بھائی کو آہوں اور سسکیوں کے درمیان مقامی قبرستان میں سپر خاک کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

مرحوم کی نماز جنازہ عالمگیر مسجد میں ادا کی گئی جس میں پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی، نیشنل کونسل کے اراکینِ سمیت مختلف شعبہ جات کے زمہ داران و کارکنان،، اہل علاقہ اور مرحوم کے اہل و عیال نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر پی ایس پی صدر انیس قائم خانی نے مرحوم کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے انہیں جناب مصطفی کمال کی جانب سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کا پیغام پہنچایا اور مرحوم کے ایصال ثواب اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔#