سرفراز احمد سے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی بھی واپس لے لیے جانے کا واضح امکان

ورلڈکپ کے بعد ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان کے نام کا اعلان کیا جائے گا، حیران کن طور پر شان مسعود کپتانی کے مضبوط ترین امیدوار بن گئے

muhammad ali محمد علی جمعرات 20 جون 2019 21:39

سرفراز احمد سے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی بھی واپس لے لیے جانے کا واضح امکان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2019ء) سرفراز احمد سے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی بھی واپس لے لیے جانے کا واضح امکان، ورلڈکپ کے بعد ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان کے نام کا اعلان کیا جائے گا، حیران کن طور پر شان مسعود کپتانی کے مضبوط ترین امیدوار بن گئے ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے ستارے ان دنوں گردش میں ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ورلڈکپ کے فوری بعد سرفراز احمد سے کپتانی لے لیے جانے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سرفراز احمد کی کپتانی میں قومی ٹیم کی ایک روزہ اور ٹیسٹ کرکٹ میں 2 سال کے دوران کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے۔ اسی لیے سرفراز احمد سے ٹیسٹ اور ایک روزہ ٹیم کی کپتانی واپس لے لیے جانے کا واضح امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ورلڈکپ کے بعد ایک روزہ کرکٹ ٹیم کی کپتانی کیلئے آل راونڈر عماد وسیم مضبو ترین امیدوار ہیں۔

جبکہ ٹیسٹ ٹیم کیلئے ایک حیران کن نام سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نوجوان بلے باز شان مسعود ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کیلئے مضبوط ترین امیدوار تصور کیے جا رہے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلے ورلڈکپ کے بعد ہی کیے جائیں گے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ چئیرمین پی سی بی احسان مانی کا قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سے گزشتہ رابطہ ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق احسان مانی نے سرفراز احمد کو ورلڈکپ کے بعد کپتان برقرار رکھنے کی یقین دہانی نہیں کروائی۔

چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی حوصلہ افزائی ضرور کی، تاہم انہیں ورلڈکپ کے بعد بھی کپتان برقرار رکھنے کی یقین دہانی نہیں کروائی گئی۔ امکان یہی ہے کہ سرفراز احمد کو ورلڈکپ کے بعد کپتانی سے ہٹا دیا جائے گا۔ جبکہ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ ورلڈکپ کے دوران ہی کسی قسم کی تبدیلی کا اعلان نہیں کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ٹورنامںٹ کے ختم ہونے کے بعد قومی ٹیم میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی جائے گی۔