وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں اضافہ نہیں کمی کی گئی: اعلامیہ جاری

وزارتِ خزانہ نے وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں اضافے کی خبروں کی تردید کر دی، وزیراعظم ہاوٴس کے اخراجات 12 فیصد کمی کی گئی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 20 جون 2019 22:58

وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں اضافہ نہیں کمی کی گئی: اعلامیہ جاری
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تاز ترین۔20جون2019ء) وزارتِ خزانہ نے وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں اضافے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم آفس کے اخراجات میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ وزارت خزانہ نے وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں اضافے کی خبروں پر ضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے لیے وزیراعظم آفس کے لئے 98 کروڑ 60 لاکھ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

وزرتِ خزانہ نے بتایا ہے کہ رواں مالی سال وزیراعظم ہاؤس کا خرچہ 67 کروڑ 50 لاکھ روپے رہا۔ وزارتِ خزانہ نے وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم آفس کے اخراجات میں 32 فیصد کمی کی گئی ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم آفس کے عوامی اخراجات میں41 فیصد کمی کی گئی جس کے بعد یہ اخراجات 30 کروڑ 5 لاکھ روپے رہے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم آفس کے اندرونی اخراجات میں مختص کردہ رقم سے 22 فیصدکم رقم خرچ کی گئی جبکہ وزیراعظم ہاؤس کے عملے میں 35 فیصد کمی بھی کی گئی۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ان تمام اقدامات کے علاوہ وزیراعظم ہاؤس میں ریفریشمنٹ، فیول آلات اور مشینری کے خرچوں میں بھی کمی ہوئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں وزیراعظم آفس کے لئے 86 کروڑ 29 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق آئندہ بجٹ میں رواں مالی سال کے مقابلے میں وزیراعظم ہاوٴس کے اخراجات 12 فیصد کم کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :