Live Updates

حکومت لوگوں کااعتماد کھوچکی،چینی پرمزید ٹیکس لگانے سے حکومتی پارٹی کے چند لوگوں نے اربوں روپے کافائدہ اٹھایا،مفتاح اسماعیل

جمعرات 20 جون 2019 23:24

حکومت لوگوں کااعتماد کھوچکی،چینی پرمزید ٹیکس لگانے سے حکومتی پارٹی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ چینی پرمزید ٹیکس لگانے سے چندحکومتی پارٹی کے لوگوں نے اربوں روپے کافائدہ اٹھایا،حکومت ایمنیسٹی سکیم سے صرف 48کروڑ اکھٹے کرسکی ہے،اگرمعیشت کواسی طرح رکھاجاتاجس پرہماری حکومت چھوڑکرگئی تھی توآج حالات بہترہوتے۔

کراچی پریس کلب میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ،زبیر عمر اور مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماو?ں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں جو ٹیکس ریفارم ہوئیں اس سے 10 لاکھ افراد مستفید ہوئے،اب حکومت نے ٹیکس کا بوجھ بڑھادیاہے، کراچی میں 2ملین افراد دووقت کی روٹی کھانے قاصر ہیں جبکہ کچھ لوگ تو صر ف ایک وقت کی روٹی کھارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگرحکومت ٹیکس کاریٹ 12لاکھ پررہنے دیتی توصرف 8سے 10 ارب اضافی بوجھ ہوتا، حکومت ایمنیسٹی سکیم سے صرف 48کروڑ اکھٹے کرسکی ہے،حکومت لوگوں کااعتماد کھوچکی ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عوام پر 16سوارب کااضافی بوجھ ڈالا جارہاہے،چینی پرمزید ٹیکس لگانے سے چندحکومتی پارٹی کے لوگوں نے اربوں روپے کافائدہ اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ 35فیصد بجلی ایل این جی سے بنتی ہے ،ہم نے 5سال تک گیس کی قیمت نہیں بڑھائی،اب تحریک انصاف کی حکومت گیس کی قیمت کئی گنا بڑھارہی ہے ،افراط زرمیں 3سوفیصد سے زیادہ اضافہ ہوگیاہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ترقی کی رفتار5اعشاریہ8فیصد چھوڑی جو اب یہ گروتھ 3فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے،یہ بجٹ آئی ایم ایف کابجٹ ہے،36سوارب کاڈیفسٹ ہے جوکہ معیشت کی ناکامی ہے،قرض جوہم نے لیا9ہزار ارب تھے ،اگرمعیشت کواسی طرح رکھاجاتاجس پرہماری حکومت چھوڑکرگئی تھی توآج حالات بہترہوتے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ دس سالوں میں لئے جانے والے قرض پر بنایا جانے والا کمیشن کس بات کی تحقیقات کرے گا یہ تعلیم بالغان لگتاہے حالانکہ یہ تحقیقات آدھے گھنٹے میں ہوسکتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اب معیشت بھی جے آئی ٹی کے حوالے کردی ہے،جتناہم نے قرضہ پانچ سال میں لیاان لوگوں نی10 ماہ میں لے لیاہے۔مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ہوتے ہوئے نئی کونسل بناکرحساس ادارے کوکیوں شامل کیاگیاہی ہم اس عوام دشمن بجٹ کوپاس نہیں ہونے دیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات