Live Updates

نالائق اعظم سیاسی بیمار ہیں ،نواز شریف سے ملاقاتوں پر پابندی لگا کر حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی،مریم اورنگزیب

جمعرات 20 جون 2019 23:28

نالائق اعظم  سیاسی بیمار ہیں ،نواز شریف سے ملاقاتوں پر پابندی لگا کر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نالائق اعظم عمران خان سیاسی بیمار جنہوں نے نوازشریف سے ملاقات پر پابندی لگادی،اداروں کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیا جارہا ہے،خاندان والوں کو بھی ملاقات سے روکا جارہا ہے،نواز شریف پر ایک روپے کی کرپشن کا الزام ثابت نہیں ہوا، حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان سیاسی بیمار، نالائق اور نا اہل ہیں،اس لئے انہیں 52 ترجمان رکھنے پڑے ،عمران خان نے نوازشریف سے ملاقات پر پابندی لگادی ہے اور اب خاندان والوں کو بھی ملاقات سے روکا جارہا ہے،نوازشریف کو والدہ سے ملنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہعوام دشمن بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے اور حکومت کے اتحادی بجٹ کیخلاف ووٹ دیں گے، اداروں کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے 18 جعلی اکاؤنٹس ہیں، سپریم کورٹ میں 5 سال سے جعلی اکاؤںٹس کا مقدمہ چل رہاہے۔مریم ارنگزیب کا کہنا تھا کہ اور بجٹ میں تسلیم کیا گیا مہنگائی کی شرح 13 فیصد ہوگئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔واضح رہے کہ آج کوٹ لکھپت جیل میں شہباز شریف اور مریم نواز اور کاندان کے چند دیگر افراد نے سابق وزیر اعظم سے دو گھنٹے کی طویل ملاقات کی،شہبازشریف نے اپوزیشن قیادت سے ملاقاتوں اور اے پی سی کے بارے میں بریفنگ دی اور بجٹ کارروائی کے بارے میں ا?گاہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپوزیشن جماعتوں کی صف بندی سے پریشان ہے، نوازشریف نے شہبازشریف کی بجٹ تقریر کو سراہتے ہوئے کہا کہ تقریر کی دھوم مچی ہوئی ہے ،انہوں نے اے پی سی بارے میں تمام اختیارات شہبازشریف کو سونپ دیئے اور ہدایت کی کہ حکومت کو ٹف ٹائم دیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات