ڈی جی آئی ایس پی آر نے اقوامِ متحدہ کی جانب سے پاکستان کو فیملی سٹیشن قرار دے دیے جانے کو سفارتی کامیابی قرار دے دیا

اقوامِ متحدہ کا پاکستان کی امن کے لیے کوششوں کا اعتراف بہتر سکیورٹی صورتحال اور اچھی سفارت کاری کا عکاس ہے: میجر جنرل آصف غفور

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعہ 21 جون 2019 00:05

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اقوامِ متحدہ کی جانب سے پاکستان کو فیملی سٹیشن ..
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبار تاز ترین۔20جون2019ء) ڈی جی آئی ایس پی آر نے اقوامِ متحدہ کی جانب سے پاکستان کو فیملی سٹیشن قرار دے دیے جانے کو سفارتی کامیابی قرار دے دیا ہے۔ میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کا پاکستان کی امن کے لیے کوششوں کا اعتراف بہتر سکیورٹی صورتحال اور اچھی سفارت کاری کا عکاس ہے۔ 
واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ نے پاکستان کی امن کے لیے کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان کو اپنے اہلکاروں کے لیے فیملی سٹیشن کا درجہ دے دیا ہے۔

اقوامِ متحدہ نے اپنے اہلکاروں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے کہ پاکستانان کے لیے فیملی سٹیشن کا درجہ رکھتا ہے۔ اقوامِ متحدہ نے یہ فیصلہ پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ اور امن کے لیے کوششوں کے اعتراف کے بعد کیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ پاکستان میں سکیورٹی صورتحال بہتر ہونے کے بعد لیا گیا ہے۔ اقوامِ متحدہ کی جانب سے اس فیصلے کا اثر دوسری عالمی تنظیموں اور اداروں پر بھی پڑے گا اور وہ بھی پاکستان کا رخ کریں گی۔

عالمی ادارے کی جانب سے اس قدم کے بعدپاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی فضا ہموار ہو گی اور غیرملکی کمپنیوں اور کارباری حضرات کا پاکستان پر اعتماد بحال ہو گا۔خیال رہے کہ افغان امریکہ جنگ شروع ہونے کے بعد پاکستان کے حالات خراب ہونا شروع ہو گئے تھے اور پھر غیرملکی اداروں اور سیاحوں کا اعتماد خراب ہو گیا تھا جس کے بعد پاکستان حکومت نے ملک میں سکیورٹی حالات بہتر بنانے کے لیے کام شروع کیا اور آپریشن ضربِ عضب کے ذریعے ملک سے دہشتگردوں کا خاتمہ شروع کر دیا ۔ طالبان کے خاتمے اور بلوچستان میں ناراض قبائلیوں کو منانے کے ساتھ پاکستان نے فاٹا اور وزیرستان میں بھی آپریشن کیا جس کے ذرایعے ان علاقوں کو بھی شدت پسندوں سے پاک کر دیا گیا ہے۔