’’کنگ مین ‘‘ کے سلسلے کی نئی فلم کے ٹائٹل کا اعلان

جمعہ 21 جون 2019 10:20

لاس اینجلس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2019ء) ہالی وڈ فلم ’’کنگ مین ‘‘ کے سلسلے کی نئی فلم کے ٹائٹل کا اعلان کردیا گیا ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’کنگ مین ‘‘ کے سلسلے کی نئی فلم ’’ دی کنگ مین‘‘ ہوگی ،فلم کی کاسٹ میں ہارس ڈکسن ، میتھوے گڈ اور رلف فینز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی ایک ایسے انسان کے گرد کھومتی ہے جو کہ تاریخ کے بد ترین مجرموں اور مشیروں کو بے نقاب کرتا اور ان کے خلاف آواز اٹھاتا ہے جو کہ کئی صدیوں سے لوگوں پر مسلط ہیں۔میتھیو واگھن کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم آئندہ سال 14فروری کو ریلیز کی جائے گی۔ فلم کی کاسٹ میں نئے چہرے رالف فینیز، میتھیو گڈی اور ہیر ڈکسن بھی شامل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :