روس کے خلاف پابندیوں سے یورپی یونین کو ہی زیادہ نقصان ہوا ہے، پوٹن

جمعہ 21 جون 2019 11:31

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2019ء) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس پر یورپی یونین کی عائد کردہ پابندیوں سے یورپی اتحاد کو ہی زیادہ نقصان ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پیوٹن نے آج اپنے ایک بیان میں کہا کہ 2014ء سے ان پاپندیوں نے روس کو مختلف شعبوں میں 50 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے جبکہ یورپی یونین کو 240 ارب تک کی قیمت چکانا پڑی ہے۔ پیوٹن کے بقول اس تناظر میں امریکا کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ 17 ارب ڈالر بنتا ہے۔ 2014ء میں یوکرائنی علاقے کریمیا سے الحاق کے بعد مغربی ممالک نے روس پر اقتصادی پابندیاں عائد کی تھیں۔