پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے کے عملے نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی

قومی ائیر لائن کے عملے نے غیر ملکی مسافر کو 5 لاکھ کی غیر ملکی کرنسی لوٹا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 21 جون 2019 11:44

پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے کے عملے نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال ..
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 جون 2019ء) : پاکستان کی قومی ائیرلائن پی آئی اے کے عملے نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے عملے نے غیر ملکی مسافر کی 5 لاکھ کی غیر ملکی کرنسی لوٹا دی۔ مسافر نے پی آئی اے کی پرواز سے کراچی سے فیصل آباد تک کا سفر کیا۔ کراچی سے فیصل آباد پہنچنے پر غیر ملکی مسافر اپنا پرس جہاز میں ہی بھول گیا تھا۔

جسے پی آئی اے کے عملے سے واپس لوٹا دیا۔ غیر ملکی مسافر نے عملے کی اس ایمانداری کی خوب تعریف کی اور ائیرلائن کی سروس پر اعتماد کا اظہارکیا۔ مسافر مائیکل ڈیوڈ نے پی آئی اے کی ائیرلائن میں مسافروں کو دئے گئے کھانے کے حوالے سے کہا کہ دوران سفر دیا گیا کھانا مزیدار تھا۔ سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہوئی تو صارفین نے عملے کی ایمانداری کی خوب داد دی اور کہاکہ ایسے لوگ ملک کا سرمایہ ہے جو فرض شناس اور ایماندار ہوتے ہیں، ایسے لوگوں کی وجہ سے ہی غیر ملکیوں کا پاکستان کے بارے میں تاثر مثبت ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی اہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے عملے نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے ہزاروں ڈالرز سے بھرا بیگ اصلی مالک کو واپس لوٹا دیا تھا۔ مسافرعلی احمد اپنا سامان انٹرنیشنل ارائیول لاؤنج میں بھول گئے تھے، بیگ کی گمشدگی پر وہ بے حد پریشان ہوئے اور بیگ کی تلاش شروع کر دی جبکہ دوسری جانب علی احمد کے اس بیگ کو ائیرپورٹ انتظامیہ نے لاوارث سمجھ کر اُٹھا لیا تھا ۔ جس کے بعد اس کے مالک علی احمد کو ڈھونڈ کر یہ بیگ ان کے حوالے سے کردیا گیا۔ امریکہ سے آئے مسافر علی احمد کو گمشدہ 9900 ڈالراوردیگرسامان لوٹایا گیا تو مسافر کی خوشی کی حد نہ رہی اور انہوں نے ایمانداری کا مظاہرہ کرنے پر ائیرپورٹ انتظامیہ کی خوب تعریف کی۔