اینیمیٹڈ فلم ’’دی لائن کنگ‘‘ 19 جولائی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

جمعہ 21 جون 2019 12:12

اینیمیٹڈ فلم ’’دی لائن کنگ‘‘ 19 جولائی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے ..
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2019ء) ہالی وڈ اینیمیٹڈ ایڈونچر فلم’’دی لائن کنگ‘‘19جولائی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکارجان فیوریو کی اس دلچسپ فلم کی کہانی افریقہ کے سمبھا نامی ایک ایسے ننھے شیر کے گرد گھوم رہی ہے جواپنا پرائیڈ واپس لینے کے لئے مستقبل میں جنگل میں ہونے والی بغاوت کو نہ صرف کچلے گا بلکہ دشمنوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جنگل کے بادشاہ کی حیثیت سے انتظام سنبھال لے گا۔

کیرن گلکسٹ، جیفرے سلور اور جان فیوریو کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے و الی اس فلم کے دلچسپ کرداروں کے ڈائیلاگ نامور ہالی وو ڈ اداکارسیٹ روجن، بیونسے،جیمز ایرل،ڈونلڈ گلور،بلی ایچنر اور ایلفرے ووڈلڈ سمیت کئی فنکاروں کی آوازوں میں ر یکارڈ کروائے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :