پاکستان کے 8 وزرائے اعظم غدار قرار

غرار قرار دئیے گئے وزراءاعظم میں حسین شہید سروردی،ذوالفقار علی بھٹو،بینظیر بھٹو،نواز شریف، یوسف رضاگیلانی،راجہ پرویز اشرف اور شاہد خاقان عباسی شامل ہیں،غدار قرار دئیے گئے سابق وزراء اعظم عوام کے مقبول لیڈر بھی رہے،ان کے ناموں پر پاکستان میں بہت سارے پارک،سڑکیں اور ادارے ہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 21 جون 2019 12:34

پاکستان کے 8 وزرائے اعظم غدار قرار
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21جون 2019ء) پاکستان کے 8 وزرائے اعظم کو غدار قرار دیا گیا،اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی اور سینئیر تجزیہ نگار حامد میر کا کہنا ہے کہ ایک بہت دلچسپ بات ہے کہ پاکستان کے 8 سابق وزراء اعظم کو غدار قرار دیا جا چکا ہے۔جن میں حسین شہید سروردی،ذوالفقار علی بھٹو،بینظیر بھٹو،نواز شریف، یوسف رضاگیلانی،راجہ پرویز اشرف اور شاہد خاقان عباسی شامل ہیں۔

ہمارے ملک میں پاکستان کے مقبول ترین سیاستدان جیسا کہ فاطمہ جناح کو بھی غدار قررا دے دیا گیا،اس کے علاوہ ہمارے ملک کے مقبول شاعر حبیب جالب، احمد فراز اور فیض احمد فیض کو بھی غدار قرار دے دیا گیا۔اس کے علاوی کئی ادیبوں اور صحافیوں کو بھی غدار قرار دے دیا گیا۔لیکن اس سب غداروں کے نام پر پاکستان میں بہت سارے پارک ہیں، بہت ساری سڑکیں اور ادارے بھی ہیں۔

(جاری ہے)

تو یہ تمام افراد غدار بھی ہیں اور ہمارے ہیرو بھی ہیں،یہی ہمارے معاشرے کی کنفوژن ہے جس سے ہمیں نکلنا ہو گاخیال رہے حسین شہید سروردی کو غدار اور ہندوستانی ایجنٹ کہا گیا تھا۔حسین شہید سروردی آپ 1956ء سے 1957ء تک پاکستان کے وزیراعظم رہے۔ذوالفقار علی بھٹو نے 14 گست 1973 کو نئے آئین کے تحت بطور وزیراعظم حلف اٹھایا تھا۔آپ 14 اگست 1973 سے 5 جولا‎ئی 1977ء تک وزیراعظم رہے۔

۔ذوالفقار علی بھٹو کی بیٹی بینظیر بھٹو نے 2 دسمبر1988ء میں 35 سال کی عمر میں ملک اور اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیرِاعظم کے طور پر حلف اٹھایا۔بینظیر بھٹو کو دو بار وزیراعظم بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔وہ 1993ء میں بھی وزیراعظم منتخب ہوئیں تھیں۔نواز شریف پاکستان کے وہ وزیراعظم ہیں جنہیں تین بار وزیراعظم بننے کا اعزاز حاصل ہے۔نواز شریف تین بار 1990ء سے 1993ء، 1997ء سے 1999ء اور آخری بار 2013ء تا 2017ء تک وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہے۔

نواز شریف ان دنوں العزیزیہ ریفرنس میں جیل کاٹ رہے ہیں۔نواز شریف کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی وزیراعظم منتخب ہوئے۔یوسف رضا گیلانی 2008ء سے 2012ء تک وزیراعظم رہے اس طرح انہوں نے پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ لمبی مدت وزیراعظم رہنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔یوسف رضا گیلانی کو توہین عدالت کے مقدمے میں سزا کی وجہ سے برطرف کیا گیا تھا، ا سکے بعد راجہ پرویز اشرف آئے۔

انہوں نے 22 جون 2012ء کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا اور 25 مارچ 2013ء تک اسی منصب پر فائز رہے۔اس کے بعد ن لیگ کا دور حکومت آیا جس میں نواز شریف دوبارہ وزیراعظم بنے تاہم انہیں پانامہ پیپرز کے بعد وزارت عظمی سے ہاتھ دھونا پڑا جس کے بعد شاہد خاقان عباسی وزیراعظم بنے۔آپ یکم اگست 2017 سے لے کر 31 مئی 2018ء تک وزیراعظم رہے،اور اب نیب نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی کیس میں تحتقیقات کی منظوری دے دی ہے۔ لیکن اس سب وزراء اعظم کو غدار قرار دے دیا گیا۔