اپریل2019 کے دوران ملک میں خام کاٹن کی درآمد میں 8.48 فیصد کی کمی آئی

جمعہ جون 14:49

اپریل2019 کے دوران ملک میں خام کاٹن کی درآمد میں 8.48 فیصد کی کمی آئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2019ء) رواں سال اپریل کے مہینے میں ملک میں خام کاٹن کی درآمد میں گذشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 8.48 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال اپریل کے مہینے میں خام کاٹن کی درآمدات پر160.2ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ کیا گیا جو گذشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 8.48فیصد کم ہے۔ گذشتہ سال اپریل میں خام کاٹن کی درآمدات پر پاکستان نے 175 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ کیا تھا۔