نسٹ نے برطانیہ میں "آئی امیچ ای یو اے ایس چیلنج 2019 " میں دنیا کو دنگ کر دیا؛ گرینڈ چیمپیئنز ٹائٹل جیت لیا

جمعہ جون 14:31

نسٹ نے برطانیہ میں "آئی امیچ ای یو اے ایس چیلنج 2019 " میں دنیا کو دنگ کر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2019ء) ٹیم نسٹ ایئر ورکس بیٹا نے للانڈیر ائیرفیلڈ، نارٹھ ویسٹ ویلز ، برطانیہ میں سنوڈونیا ایرواسپیس سنٹر میں16 سے 18 جون، 2019 تک منعقد ہونے والے آئی امیچ ای یو اے ایس چیلنج2019 میں گرینڈ چیمپیئنز ٹائٹل جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا۔ مقابلے میں شریک بتیس ٹیمیں برطانیہ ،سری لنکا، برونائی، نیدرلینڈز، کینیڈا، پاکستان اور دیگر ممالک سے تعلق رکھتی تھیں۔



ایئر ورکس بیٹا کا تعلق نسٹ کے انیس اداروں میں سے ایک ادارے، پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج( پی این ای سی) کراچی سے ہے۔ ٹیم نے 2016 سے آئی امیچ ای کے قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں ایک کے بعد ایک مقابلے میں بہترین فارمنس پیش کی۔

(جاری ہے)

اس سال آئی امیچ ای یو اے ایس چیلنج میں نسٹ پی این ای سی کی دو ٹیمز نے حصہ لیا، جس میں ٹیم نسٹ ائیر ورکس الفا نے فکسڈ ونگ کے زمرے میں حصہ لیا اور نسٹ ائیر ورکس بیٹا نے روتاری ونگ کے زمرے میں حصہ لے کرگرینڈ چیمپیئنز ٹائٹل جیت لیا۔

اس کے علاوہ، نسٹ ائیر ورکس بیٹا نے( فریزر - نیش کنسلٹنسی کی طرف سے سپانسر کیا گیا) "سیفٹی اینڈ ایئر ورٹھینس ایوارڈ"بہترین سیفٹی کیس بنانے کی وجہ سے جیتا؛ ٹیم نسٹ ائیر ورکس الفا نے سب سے زیادہ نمایاں کاروبار اور مارکیٹنگ کے کیس کے لئے (ویلش حکومت کی طرف سے سپانسر) "بزنس پروپوزل ایوارڈ" جیتا؛"سکروٹینیرز ایوارڈ" ٹیم نسٹ ائیر ورکس بیٹا نے قواعد و ضوابط کے عین مطابق بہترین یو اے ایس پیش کرنے پر جیتا؛ اور "میڈیا اینڈ انگیجمنٹ ایوارڈ " دونوں ٹیموں نے مشترکہ طور پر جیتا۔

یو اے ایس چیلنج یونیورسٹی ٹیمز کے لئے ایک مقابلہ ہے جو انسٹی ٹیوشن آف مکینکل انجینئرز(آئی امیچ ای)کی طرف سےمنعقد کیا جاتا ہے۔طلباء مخصوص مشن کے مقاصد کے ساتھ انمانڈ ایریال سسٹم(یو اے ایس) کے مکمل ڈیزائن اور تعمیراتی سائیکل میں حصہ لیتے ہیں۔