دور دراز اور پسماندہ اضلاع میں اعلیٰ تعلیم کی سہولیات کیلئے پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے سب کیمپسز قائم کیئے جائیں گے،ایچ ای سی

جمعہ 21 جون 2019 14:53

دور دراز اور پسماندہ اضلاع میں اعلیٰ تعلیم کی سہولیات کیلئے پبلک سیکٹر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2019ء) ہایئر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) ملک کے دور دراز اور پسماندہ اضلاع میں اعلیٰ تعلیم کی سہولیات پہنچانے کیلئے پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے سب کیمپسز قائم کرے گی۔ اس کیلئے وفاقی بجٹ میں ابتدائی طور پر80کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ ایچ ای سی یہ کیمپسز اپنے امبریلا پراجیکٹ کے تحت قائم کرے گی ۔

(جاری ہے)

ایچ ای سی کے ذرائع کے مطابق مختلف اضلاع میں سرکاری یونیورسٹیوں کے ذیلی کیمپسزکے قیام کے منصوبہ پر لاگت کا تخمینہ 5ارب 20 کروڑ 62 لاکھ80 ہزار روپے ہے ۔ حکام کے مطابق ضلعی سطح پر سرکاری یونیورسٹیوں کے سب کیمپسز کے قیام سے نہ صرف ان اضلاع کے طلباء کو سستی اورمعیاری تعلیم میسر آئے گی بلکہ اس منصوبہ سے بڑے شہروں میں موجود یونیورسٹیوں پر طلباء کا بوجھ بھی کم ہوگا اور اس سے اعلیٰ تعلیم کا حصول عام شہری کیلئے بھی ممکن ہوسکے گا۔

متعلقہ عنوان :