ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کا ممکنہ سیلاب او رمون سون میں شدید بارشوں سے نمٹنے کیلئے تیار کی گئی مشینری کا معائنہ

جمعہ 21 جون 2019 17:00

سرگو دھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2019ء) کمشنر سرگودہا ڈویژن ظفر اقبال شیخ کی ہدایت پر ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد الیاس چوہدری نے میونسپل کارپوریشن کی طرف سے ممکنہ سیلاب او رمون سون میں شدید بارشوں سے نمٹنے کیلئے تیار کی گئی مشینری کا معائنہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بتایا گیا میونسپل کارپوریشن کے 13 ڈی واٹرنگ سیٹ میں سے بارہ فنکشنل ہیں اوراس طرح تمام دس ڈسپوزل ورکس بھی کام کرر ہے ہیں ۔

انہیں بتایا گیا کہ ایم سی کے پاس ممکنہ سیلابی یابارشی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تین ڈسپوزل جنریٹر ‘ بیس فوگ مشین ‘ بیس سپرے مشین ‘ 9ٹریکٹرز ‘ 14 ٹرالیاں ‘ ایک واٹر ٹینک باوزر ‘ پانچ سکر مشین اور ایک جیٹنگ مشین چالو حالت میں موجود ہیں ۔ اسی طرح متعلقہ عملے او رافسران کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :