ہنگو کی سڑکوںپر کام تیز نہ ہوا تو ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی ہوگی، ناظم اعلیٰ

جمعہ 21 جون 2019 18:02

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2019ء) ضلع ناظم اعلیٰ ابراہیم خان بنگش نے کہا ہے کہ ہنگو کی سڑکوں کی ناگفتا بہہ صورتحال کا سخت نوٹس لیا ہے، جبکہ صوبائی وزراء سے ملاقاتوں میں ہنگو کی سڑکوں سمیت دیگر مسائل پر تفصیلی بات چیت کی ہے۔ 15 جولائی تک ہنگو کوہاٹ جرنیلی پر کام تیز نہ ہوا تو ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی ہوگی۔ آئل اینڈ گیس کمپنیوں سے بھی ہنگو کے مسائل کے حل کے لئے رابطہ کیا ہے۔

عوام کی خدمت میرا سیاسی ایجنڈہ ہے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماوں کے ساتھ بھی اپنی ذاتی تعلقات کے بنا پر فنڈز کے لئے رابطے میں ہوں۔ ان خیالات کا اظہار ضلع ناظم اعلی ابراہیم خان بنگش نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ ہنگو کی سڑکوں چوراہوں اور خاص طور پر کوہاٹ ہنگو جرنیلی روڈ کی ابتر صورتحال پرانتہائی افسوس ہوا ہے۔

(جاری ہے)

کوہاٹ ہنگو جرنیلی روڈ پچھلے 7 سال سے مکمل ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ صحت تعلیم، روزگار، آبنوشی کے سلگتے ہوئے مسائل نے پریشان کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان مسائل کے حل کے لئے اقر فنڈز کی فراہمی کے لئے میں ذاتی تعلقات کی بنیاد پر پی ٹی آئی کے وفاقی وزراء اور پارٹی کے مرکزی قائدین سے رابطہ کر رکھا ہے،جبکہ ان مسائل کے حل کے لئے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان، ڈپٹی سپیکر کے پی کے محمود جان، اور مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش سے تفصیلی ملاقاتیں کی ہے اور انہوں نے ضلعی حکومت ہنگو کو فنڈز کی فراہمی اور مسائل کے حل کا یقین دلایا ہے۔

ضلع ناظم ابراہیم خان بنگش نے کہا کہ صوبائی وزیر مواصلات نے ہنگو کوہاٹ جرنلی روڈ کے ٹھیکداروں کو وارننگ دی ہے کہ 15 جولائی کے بعد تعمیراتی کام کے رفتار میں تیزی نہ آئی اور و مفاد عامہ کی اس منصوبے کو مکمل کرنے میں تاخیری حربہ استعمال کیا گیا تو ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :