ریسکیو1122 سمیت تمام ادارے ممکنہ سیلاب سے نبرد آزما ہونے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں:مریم خاں ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ

موک ایکسرسائزکامقصد صلاحیتوں کو جانچنا اور اداروں کے درمیان باہمی تعاون کی فضاءکو یقینی بناناہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 21 جون 2019 17:57

ریسکیو1122 سمیت تمام ادارے ممکنہ سیلاب سے نبرد آزما ہونے کیلئے مکمل طور ..
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین- 21جُون 2019ء، نمائندہ خصوصی، ساجد علی) کسی بھی آپریشن کی کامیابی اداروں کی باہمی کوششوں پر منحصر ہوتا ہے اور ریسکیو1122 سمیت تمام اداروں کی کارکردگی مثالی ہے۔ کسی بھی حادثہ سے نمٹنے کیلئے ضروری ہے کہ تمام ادارے مربوط انداز میں طے شدہ حکمتِ عملی کے تحت کام کریں۔ان خیالا ت کااظہار مریم خاں ڈی سی اوکاڑہ نے ریسکیو 1122 اوکاڑہ کے زیر اہتمام منعقد کردہ دوسری موک ایکسرسائز برائے مون سون و ممکنہ سیلاب 2019 کے موقع پر کیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 اوکاڑہ ظفر اقبال نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 کی سروس نہ صرف سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرتی ہے بلکہ طبی امداد کے ساتھ ساتھ دوسرے اداروں کے ساتھ مل کر کیمپ مینجمنٹ میں بھی بھرپور کردار ادا کرتی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ریسکیو1122 اوکاڑہ نے کشتیوں سے مارچ پاسٹ کیااور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو ان کے سازو سامان سمیت بحفاطت محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور پانی میں ڈوبتے شخص کو بچا کر CPR کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کر کے دکھایا۔

موک ایکسرسائز میں ریسکیو1122 کے علاوہ محکمہ صحت، محکمہ سول ڈیفنس، لائف سٹاک، پنجاب پولیس، ایلیٹ فورس،ٹریفک پولیس، محکمہ زراعت، ضلعی انتظامیہ،واپڈا اور ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے بھی ہنگامی کیمپ لگائیں گے۔