Live Updates

سینٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ نے وزیر اعظم عمران خان کے بھارتی وزیر اعظم کو لکھے گئے خط اور نریندر کے جواب کے کاپیاں مانگ لیں

وزیر داخلہ کی عدم شرکت پر ارکان کا ناراضگی کا اظہار … وزیر داخلہ کو شوکاز نو ٹس جاری کیا جائے،سینیٹر جاوید عباسی سیکرٹری داخلہ صاحب اگر آئندہ اجلاس میں وزیر داخلہ نہ آئے تو ان کو معطل کر دیں گے،سینیٹر رحمان ملک کاانتباہ

جمعہ 21 جون 2019 19:06

سینٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ نے وزیر اعظم عمران خان کے بھارتی وزیر اعظم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2019ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے وزیر اعظم عمران خان کے بھارتی وزیر اعظم کو لکھے گئے خط اور نریندر کے جواب کے کاپیاں مانگ لی ہیں ۔ جمعہ کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کااجلاس سینیٹر رحمان ملک کی زیر صدارت ہوا ۔ سینیٹر رحمن ملک نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم مودی کو خط لکھا ہے۔

انہوںنے کہاکہ بھارتی وزیر اعظم نے خط کا جواب دیاہے۔انہوںنے کہاہک وزارت خارجہ دونوں وزرائے اعظم کے خطوط کی کاپیاں کمیٹی کو فراہم کرے۔کمیٹی اجلاس میں وزیر داخلہ کی عدم شرکت پر ارکان نے ناراضگی کا اظہار کیا ۔ سینیٹر جاوید عباسی نے کہاکہ وزیر داخلہ کمیٹی کے ایک اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوئے۔ انہوںنے کہاکہ وزیر داخلہ کو شوکاز نو ٹس جاری کیا جائے۔

(جاری ہے)

رحمن ملک نے کہاکہ وزیر داخلہ کو ایک موقع دے دیں پھر ایکشن لینگے۔انہوںنے کہاکہ سیکرٹری داخلہ صاحب اگر آئندہ اجلاس میں وزیر داخلہ نہ آئے تو ان کو معطل کر دیں گے۔کمیٹی نے مفلس اور ضرورت مند افراد کی مدد کے لئے رفاعی کمیٹیوں کے قیام کا بل آئندہ اجلاس کے لئے موخر کر دیا۔ رفاعی کمیٹیوں کے قیام کا بل مسلم لیگ ن کے سینیٹر رانا مقبول نے پیش کیا،بل کے تحت محلے اور گلی کی سطح پر رفاعی کمیٹیاں قائم کی جائینگی، بل پر تفصیلی بحث کے بعد مزید غور کے لئے اسے موخر کیا گیا۔سینیٹر وسیم شہزاد نے کہاکہ نئی قانون سازی کی بجائے مقامی حکومتوں کے نظام کو مضبوط کیا جائے،نئی قانون سازی سے مزید پیچیدگیاں پیدا ہونگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات