کراچی میں یکم جولائی سے ہیلمٹ نہ پہننے والوں کیخلاف مہم چلانے کااعلان ، مقدمات بھی درج ہوں گے

کراچی پولیس چیف کے مطابق شہر بھر میں گزشتہ 6ماہ میں 6 لاکھ موٹر سائیکل سوار افراد کے چالان کیے گئے ہیں

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 21 جون 2019 18:48

کراچی میں یکم جولائی سے ہیلمٹ نہ پہننے والوں کیخلاف مہم چلانے کااعلان ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین- 21جُون 2019ء، نمائندہ خصوصی، آصف خان) کراچی پولیس چیف امیر شیخ نے کہا ہے کہ یکم جولائی سے ہیلمٹ نہ پہنے والے افراد کے خلاف مہم چلائی جائے گی جس کی نگرانی میں خود کروں گا۔امیر شیخ کا کہنا تھاکہ کراچی پولیس نے6ماہ میں 6 لاکھ موٹر سائیکل سوار افراد کے چالان کیے ہیں۔ رونگ وے موٹر سائیکل چالانے والے افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کیے ہیں۔

شہریوں کو چاہیے کہ وہ رونگ وے موٹر سائیکل چلانے سے گریز کریں۔ موٹر سائیکل سوار افراد ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے جب بھی ہیلمٹ مہم چلائی ہرطرف سے آوازیں آئیں کہ میرا ہیلمٹ کا کاروبار ہے۔یہ بات سراسر غلط ہے۔ اس طرح کے منفی پراپیگنڈے سے میں اور میری پولیس ٹیم ہارنے والی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

کراچی پولیس چیف امیر شیخ نے کہا ہے کہ یکم جولائی سے ہیلمٹ نہ پہنے والے افراد کے خلاف مہم چلائی جائے گی جس کی نگرانی میں خود کروں گا۔

امیر شیخ کا کہنا تھاکہ کراچی پولیس نے6ماہ میں 6 لاکھ موٹر سائیکل سوار افراد کے چالان کیے ہیں۔ رونگ وے موٹر سائیکل چالانے والے افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کیے ہیں۔ شہریوں کو چاہیے کہ وہ رونگ وے موٹر سائیکل چلانے سے گریز کریں۔موٹر سائیکل سوار افراد ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں۔انہوں نے کہا کہ میں نے جب بھی ہیلمٹ مہم چلائی ہرطرف سے آوازیں آئیں کہ میرا ہیلمٹ کا کاروبار ہے۔یہ بات سراسر غلط ہے۔ اس طرح کے منفی پراپیگنڈے سے میں اور میری پولیس ٹیم ہارنے والی نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :