صو بے کے میڈ یکل اور ڈینٹل کا لجز کے علاوہ بین الاقوامی سٹینڈرڈ زکے مطا بق تعلیمی معیار کا حصول ہما رے لئے ایک بڑا چیلنج ہے، پروفیسر ڈاکٹر ارشد جا وید

جمعہ 21 جون 2019 19:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2019ء) خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاور(کے ایم یو )کے وائس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر ارشد جا ویدنے کہا ہے کہ صو بے کے میڈ یکل اور ڈینٹل کا لجز کے علاوہ الا ئیڈ ہیلتھ سا ئنسز کے تعلیمی اداروں میں تحقیقی کلچر کے فروغ کے سا تھ سا تھ بین الاقوامی سٹینڈرڈ زکے مطا بق تعلیمی معیار کا حصول ہما رے لئے ایک بڑا چیلنج ہے۔

وہ کے ایم یو کے کو الٹی انہا نسمنٹ سیل کے زیر اہتما م صو بے کے میڈ یکل، ڈینٹل اور الائیڈ ہیلتھ سا ئنسز اداروں کے کو الٹی انہا نسمنٹ سیل کے سر براہا ن اور نما ئندوں کے لئے منعقدہ پا نچ روزہ سیلف اسسمنٹ اینڈ رپو رٹ رائٹنگ ورکشاپ سے بطور مہما ن خصو صی خطا ب کر رہے تھے۔ جبکہ اس مو قع پر کے ایم یو کے پرو وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر جو اداحمد، خیبر گرلز میڈ یکل کا لج کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر نوروزیر ،کے ایم یو انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سا ئنسز کو ہا ٹ کے پر نسپل پروفیسر ڈاکٹرصد یق اسلم اور کے ایم یو کے کو الٹی انہا سمنٹ سیل کی ڈائر یکٹر آسیہ بخا ری کے علاوہ ورکشاپ کے شرکاء بڑی تعداد میں مو جو د تھے۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر ارشد جا وید نے کہا کہ کے ایم یو نے پچھلے دس بارہ سالوں کے دوران صحت سے متعلق مختلف شعبوں کے اشتراک پر مبنی طبی علم و تحقیق کا جو کا میا ب تجر بہ کیا ہے اسکے نتیجے میں نہ صر ف طبی تعلیم و تحقیق کا معیار بہتر ہو ا ہے بلکہ صحت کے مختلف شعبوں کے درمیا ن قر یبی ارتبا ط سے صحت کے ایک ہمہ جہت نظا م کی تشکیل میں بھی مدد ملی ہے۔ انھوں نے کہا کہ صو بے کی واحد طبی جا معہ ہونے کے نا طے کے ایم یو کا اب تک زیا دہ تر فو کس نئے اداروں کے قیام اور وسعت پر تھا البتہ جب سے انھوں نے بطور وائس چا نسلر کے ایم یو کی ذمہ داری سنھبالی ہے تب سے ہما ری تو جہ کا مر کز طبی تعلیم و تحقیق کے معیا ر کو یو نیو رسٹی کے اپنے ذیلی اداروں کے علاوہ کے ایم یو کے سا تھ ملحقہ تمام طبی اداروں میں تحقیق کے کلچر کو پروان چڑھا نے کے سا تھ سا تھ علم اورتحقیق کے معیار کو ایچ ای سی اور پی ایم ڈی سی کی گا ئیڈ لائینز اور معیارکے مطا بق بنا نا ہے جس میں پچھلے ڈیڑھ سال کے دوران کا فی حد تک کا میا بی حا صل کی گئی ہے۔

انھو ں نے صو بے کے تما م میڈ یکل ، ڈینٹل اور الائیڈ ہیلتھ سا ئنسز اداروں کے ذمہ داران کے لئے پا نچ روزہ کا میا ب ورکشاپ کے انعقاد کو خو ش آئیند قرار دیتے ہوئے تو قع ظا ہر کی کہ اس ورکشا پ کے شرکا ء کو اپنے اداروں میں کو الٹی انہانسمنٹ سیل کے قیا م اور انہیں موثر بنا نے کے مزید مو اقع دستیا ب ہو نگے۔ انھو ں نے کہا کہ باہمی ارتباط اور تجر بات کے تبا دلے کا یہ سلسلہ آئیندہ بھی جا ری رکھا جا ئے گا۔آخر میں انہوں نے ورکشاپ کے شرکاء میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کیئے۔#

متعلقہ عنوان :