جنید صفدر لندن سے لاہور پہنچ گئے

جمعہ 21 جون 2019 20:28

جنید صفدر لندن سے لاہور پہنچ گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2019ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر لندن سے لاہور پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور پہنچنے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے کارکنوں نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر جنید صفدر کا استقبال کیا اور انہیں ریلی کی شکل میں جاتی امرا پہنچایا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جنید صفدر لاہور میں قیام کے دوران کوٹ لکھپت جیل میں اپنے نانا نواز شریف سے ملاقات بھی کریں گے۔