نریندر مودی پر تنقید کرنے والے پولیس افسر کو عمر قید کی سزا

پولیس افسر نے گجرات میں ہونے والے ہولناک فرقہ وارانہ فسادات میں نریندر مودی کو ملوث کیا تھا

جمعہ 21 جون 2019 21:16

احمد آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2019ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنانے والے بھارتی پولیس کے اعلیٰ افسر کو 1990 میں ایک شخص کی دوراِن حراست ہلاکت کے الزام پر عمر قید کی سزا سنادی گئی تھی انہوں نے تقریباً ڈیڑھ دہائی قبل گجرات میں ہونے والے ہولناک فرقہ وارانہ فسادات میں نریندر مودی کے ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔

(جاری ہے)

؂یاد رہے بھارتی ریاست گجرات میں ایک ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں بڑی تعداد مسلمانوں کی تھی اور نریندر مودی اس وقت ریاست کے وزیراعلیٰ تھے۔