سعودی ولی عہد کی جانب سے پاکستان کیلئے بھیجے گئے خصوصی تحفے کو لوٹ لیا گیا

سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے بھیجی گئی60ٹن کھجوریں حقداروں تک پہنچنے سے پہلے ہی لوٹ مار کا شکار

جمعہ 21 جون 2019 21:52

سعودی ولی عہد کی جانب سے پاکستان کیلئے بھیجے گئے خصوصی تحفے کو لوٹ لیا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2019ء) سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے عیدالفطر کے موقع پر بھیجی گئی60ٹن کھجوریں ہمشیہ کی طرح اس بار بھی حقداروں تکپہنچنے سے پہلے ہی لوٹ مار کا شکار ہوگئیں۔

(جاری ہے)

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے عید الفطر کے موقع پر فاٹا اور بلوچستان کے عوام میں60ٹن کھجوریں تقسیم کرنے کے لئے حکومت پاکستان کے حوالے کی تھیں اور انکی تقسیم کی ذمہ داری کیبنٹ ڈویژن کو دی گئی تھی۔

کیبنٹ ڈویژن کے سرکاری ملازمین ان کھجوروں پر ٹوٹ پڑے اور ماضی کی طرح اس بار بھی کھجوروں کا یہ قیمتی تحفہ غربا اور مساکینوں تک پہنچنے کے بجائے سرکاری لیٹروں کی نظر ہوگیا۔ واضح رہے کہ صدقے خیرات کا مال مستحقین کے علاوہ باقی سب پر حرام قرار دیا گیا ہے مگر ہر سال ان کھجوروں کو سرکاری ملازمین اٹھا کر لے جاتے ہیں