شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور کے احتجاجی ملازمین سے مذاکرات کیلئے مذاکراتی کمیٹی قائم

جمعہ 21 جون 2019 22:04

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2019ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورکی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ کی ہدایت پر یونیورسٹی کے احتجاجی ملازمین سے مذاکرات کرنے اور مسائل کے حل کیلئے ایک مذاکراتی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ یونیورسٹی کے ترجمان کیجانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مذکورہ کمیٹی نے ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے مسلسل اجلاس کیے ہیں ۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی انتظامیہ نے ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداران کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے حقیقی مسائل لازماً حل کیئے جائیں گے۔ نتیجے میں ملازمین نے انتظامیہ پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ ملازمین کے عہدیداران نے یقین دہانی کروائی کہ ان کے مطالبات کی منظوری کے بعد اگلے ہفتے منگل کو ہڑتال ختم کردی جائے گی۔ علاوہ ازیں یونیورسٹی انتظامیہ نے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل کی کہ وہ شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کیلئے خصوصی بیل آئوٹ پیکیج جاری کریں تاکہ یونیورسٹی مالی بحران سے باہر آسکے۔

متعلقہ عنوان :