جارجیا: اپوزیشن کے مظاہرے پر کریک ڈاؤن، 250کے قریب زخمی

جمعہ 21 جون 2019 22:33

تبلیسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2019ء) جارجیا کے دارالحکومت تبلیسی میں اپوزیشن کے حکومت مخالف مظاہرے کو منتشر کرنے کی پولیس کارروائی میں کم از کم 240 افراد کے زخمی ہونے کا بتایا گیا ہے۔ زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جارجیا کی وزارت صحت کے مطابق زیادہ تر متاثرہ افراد ربڑ کی گولیوں کے استعمال اور آنسو گیس کے گولے پھینکے جانے سے زخمی ہوئے۔ دوسری جانب اپوزیشن لیڈروں کا کہنا ہے کہ وہ ملکی پارلیمنٹ کے تحلیل ہونے تک اپنا احتجاج اور مظاہرے جاری رکھیں گے۔ جمعہ اکیس جون کی شام ایک اور مظاہرے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اٴْدھر تبلیسی میں اپوزیشن کی ریلی پر پولیس کارروائی کی روسی حکومت نے شدید مذمت کی ہے۔