موجودہ حکومت نے بجٹ میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے ایک ارب روپے کے ریکارڈ فنڈز مختص کئے ہیں،انصر مجید
جمعہ 21 جون 2019 23:21
(جاری ہے)
صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صرف چار ماہ میں اقلیتی ہونہار طلبہ میں دو دفعہ تین کروڑ روپے کے وظائف تقسیم کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سرگودھا کے ممبران پارلیمنٹ نے مشترکہ فیصلہ کیا کہ انفرادی بجٹ حاصل کرنے کی بجائے ضلع کی تعمیروترقی کے لئے مل کر بڑے منصوبوں کے لئے فنڈز حاصل کرنے کی جدوجہد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سرگودھا میں سیوریج اور پینے کے صجاف پانی کے مسائل کو ہمیشہ کے لئے حل کرنے کے لئے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی ٹیموں نے سروے شروع کر دیا ہے۔ انصر مجید خان نے کہا کہ سرگودھا میں تفریحی سہولتوں کے فقدان کا وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے بجٹ میں جدید سہولتوں سے آراستہ پارک کی تعمیر کے لئے فنڈز مختص کروا دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں نے اپنا ووٹ پاکستان تحریک انصاف کی جھولی میں ڈال کر اپنا حق ادا کر دیا اب ہماری باری ہے کہ ان کی امیدوں پر پورا اترا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے سرگودھا ضلع کے 207مستحق مسیحی افراد کے لئے پانچ ہزار روپے فی کس مجموعی طور پر دس لاکھ 35 ہزار روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی جو مستحقین کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔ تقریب سے ایم پی اے چوہدری منیب سلطان چیمہ، ضلعی صدر پی ٹی آئی انصر اقبال ہرل اور ڈاکٹر نادیہ عزیز نے بھی خطاب کیا۔ بعدازاں مہمان خصوصی نے دیگر معزز مہمانوں کے ہمراہ مسیحی برادری میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کئے۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.