Live Updates

میثاق جمہوریت کی پہلی شرط لوٹا مال واپس ہوگا، فواد چودھری

آصف زرداری کی پچھلا چھوڑیں، آگے چلیں شرط ناقابل قبول ہے، معیشیت میں اصلاحات کا بیانیہ ہونا چاہئےکہ ٹیکس نیٹ ورک اور پرائیوٹائزیشن پر کیا پالیسی ہو؟ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 21 جون 2019 21:05

میثاق جمہوریت کی پہلی شرط لوٹا مال واپس ہوگا، فواد چودھری
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 جون 2019ء) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ میثاق جمہوریت کی پہلی شرط لوٹا مال واپس ہوگا، آصف زرداری کی پچھلا چھوڑیں،آگے چلیں شرط ناقابل قبول ہے، معیشیت میں اصلاحات کا بیانیہ ہونا چاہئےکہ ٹیکس نیٹ ورک اور پرائیوٹائزیشن پر کیا پالیسی ہو؟ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میثاق جمہوریت کی پہلی شرط ہے کہ لوٹا ہوا مال واپس ہوگا۔

زرداری صاجب کی یہ آفر کہ پچھلا حساب کتاب چھوڑیں اور آگے چلیں ناقابل قبول ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں کے رہنماء اپنی تقریروں میں این آر او مانگتے رہے اس طرح کی شرائط قبول نہیں کی جا سکتیں۔ فواد چودھری نے کہا کہ خالصتاً معیشیت میں اصلاحات کا بیانیہ ہونا چاہئے۔

(جاری ہے)

ہم ٹیکس نیٹ کیسے بڑھائیں، پرائیوٹائزیشن پر کیا پالیسی ہو؟ فواد چودھری نے کہا کہ جو ادارے اربوں روپے کے خسارے دے رہے ہیں ان سے کیسے ڈیل کی جائے اور اس ضمن کے دیگر معاملات پر جامع بات ہو سکتی ہے، لیکن احتساب میں رو رعایت مناسب ڈیمانڈ نہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کے کورگروپ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں جہانگیر ترین، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چودھری ، مراد سعید، عثمان بزدار، اسد قیصر، نعیم الحق، شیریں مزاری، پرویز خٹک سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال، بجٹ ، تعلیم وصحت کے مسائل سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں دی جانے والی بجٹ تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں پارٹی بیانئے سے متعلق رائے لی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو آپسی اختلاف پر بیان بازی سے روک دیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات