Live Updates

کراچی میں واقع بحریہ آئیکون ٹاور جنوبی ایشیا کی سب سے بلند عمارت قرار

بحریہ ٹاون کی جانب سے کراچی کے ساحلی علاقے پر تعمیر کی جانے والے 88 منزلہ عمارت پاکستان کی بھی سب سے بلند عمارت ہے

muhammad ali محمد علی جمعہ 21 جون 2019 23:40

کراچی میں واقع بحریہ آئیکون ٹاور جنوبی ایشیا کی سب سے بلند عمارت قرار
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 جون۔2019ء) کراچی میں واقع بحریہ آئیکون ٹاور جنوبی ایشیا کی سب سے بلند عمارت قرار، بحریہ ٹاون کی جانب سے کراچی کے ساحلی علاقے پر تعمیر کی جانے والے 88 منزلہ عمارت پاکستان کی بھی سب سے بلند عمارت ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے اور ساحلی شہر کراچی میں تعمیر کی جانے والی عمارت بحریہ آئیکون ٹاور کو جنوبی ایشیا کی سب سے بلند عمارت قرار دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے معروف اینکر جنید سلیم کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں بلند و بالا عمارتوں کی تعداد کے معاملے میں بھارت اور سری لنکا سے پیچھے ہے۔ پاکستان میں بلند و بالا عمارتوں کی تعداد کافی کم ہے، تاہم بھارت اور سری لنکا اس معاملے میں کہیں آگے ہیں۔

(جاری ہے)

جنید سلیم بتاتے ہیں کہ بلند و بالا عمارتوں کی تعداد کے معاملے میں تو پاکستان پیچھے ہے، تاہم پاکستان میں حال ہی میں تعمیر کی جانے والی عمارت اس وقت جنوبی ایشیا کی سب سے بلند عمارت ہے۔

کراچی کے ساحلی علاقے کلفٹن میں تعمیر کی جانے والی عمارت بحریہ آئیکوں ٹاور اس وقت ایشیا کی سب سے بلند عمارت ہے۔ آئیکون ٹاور بحریہ ٹاون کی جانب سے تعمیر کی گئی ہے۔ بحریہ آئیکون ٹاور کی عمارت کل 88 منزلوں پر مشتمل ہے۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جنید سلیم نے کہا کہ تحریک انصاف کی موجودہ حکومت نے بلند و بالا عمارتوں کی تعمیر پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ایک اچھا فیصلہ ہے۔ لاہور جیسے شہر میں بلند و بالا عمارتوں کی کمی ہے جس باعث لاہور کے آس پاس کے چھوٹے شہروں کی زرعی زمین تیزی سے ختم ہوتی جا رہی ہے۔ لاہور میں بلند و بالا عمارتوں کی تعمیر سے زرعی زمینوں کا خاتمہ رک جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات