ایک خاندان نے 150 سالہ درخت کو کاٹنے کی بجائے اس کے گرد ہی گھر بنا لیا
امین اکبر جمعہ 21 جون 2019 23:41
1994ء میں جبل پور، بھارت میں جب کیشروانی خاندان نے اپنے خاندانی گھر کو کشادہ کرنے کا فیصلہ کیا تو انجیر کا ایک درخت اُن کی راہ میں رکاؤٹ بن گیا۔انہوں نے اس درخت کو کاٹنے کی بجائے اس کے گرد ہی اپنا چار منزلہ مکان تعمیر کر دیا۔
آج کیشروانی کی رہائش گاہ کو دیکھنا ایک حیرت انگیز منظر ہے۔ اس منظر میں ایک کنکریٹ کے کثیر منزلہ بنگلے کو انجیر کے گھنے درخت کے گرد دیکھا جا سکتا ہے۔
یوگیش کیشروانی ، جن کے والدین نے 25 سال پہلے یہ گھر بنوایا تھا، نے بتایا کہ انجیر کا یہ درخت 150 سال پرانا ہے لیکن اب بھی ہر سال پھل دیتا ہے۔کیشروانی خاندان کو اپنے گھر میں گھومتے ہوئے بھی اس درخت کے اِرد گرِد گھومنا پڑتا ہے لیکن یہ خاندان اب اس کا عادی ہوچکا ہے اور اس درخت کو خاندان کا ہی حصہ سمجھتا ہے۔
(جاری ہے)
یوگیش نے اے ایف پی کو بتایا کہ وہ فطرت سے محبت کرنے والے ہیں اور اُن کے والد نے ہی اس درخت کو باقی رکھنے کا کہا تھا۔یوگیش کے مطابق وہ جانتے تھے کہ اس درخت کا کاٹنا آسان اور بڑھانا مشکل ہے۔
انجیر،جسے ہندی میں پیپل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، بھارت میں مقدس درخت سمجھا جاتا ہے۔ اسے کاٹنا بے حرمتی سمجھا جاتا ہے۔اس کا ذکر ہندو ؤں کی مذہبی کتاب گیتا میں بھی ملتا ہے۔ ہندوؤں کا عقیدہ ہے کہ 35 کروڑ دیوی اور دیوتا پیپل کے ایک درخت کے اندر رہتے ہیں۔
کیشروانی خاندان کا کا دعویٰ ہے کہ یہ درخت اُن کے گھر کو باہر کے موسم کے مقابلے میں کافی ٹھنڈا رکھتا ہے۔اس کے علاوہ یہ گھر ان کے گھر میں مذہبی عبادت گاہ کا کام بھی دیتا ہے۔اس درخت کی وجہ سے یوگیش کی بیوی کو مندر نہیں جانا پڑتا۔ وہ ہر روز صبح درخت کے سامنے کھڑے ہو کر دعا مانگتی ہے۔
یوگیش کو یاد ہے کہ جب یہ گھر مکمل ہوا تو انجینئر اور تعمیرات پڑھنے والے طلباء اسے دیکھنے کے لیے آتے تھے۔ آج یہ گھر جبل پور کے مشہور مقامات میں سے ایک ہے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.