اسٹیج کی بعض غیر معروف اداکارائیں نجی محفلوں میں رقص پرفارمنس کوسوشل میڈیا پر پیش کرنے لگیں

سنجیدہ حلقوں کامنفی سرگرمیوںپر شدید ناراضی کا اظہار کرتے ،متعلقہ محکموں سے سختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ

ہفتہ 22 جون 2019 11:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2019ء) اسٹیج کی بعض غیر معروف اداکارائوں نے شہرت کیلئے نجی محفلوں میں رقص پرفارمنس کوسوشل میڈیا پر پیش کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسٹیج کی بعض غیر معروف اداکارائوںکی جانب سے فیس بک پر اپنی نا مناسب تصاویر شیئر کر نے کا سلسلہ جاری تھا تاہم اب نجی محفلوں میں رقص پرفارمنس کی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا جارہاہے ۔

ان ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نہ صرف اداکارائوں پر نوٹ نچھاور کئے جارہے ہیں بلکہ بعض منچلے اداکارائوں کے ہمراہ ڈانس بھی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔اسٹیج کے سنجیدہ حلقوں نے بعض اداکارائوں کی جانب سے اس طرح کی سرگرمیوںپر شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکموں سے اس کا سختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :