فلسطینی مظاہرین کا ڈاکٹر محمد مرسی شہید کی خدمات کو خراج عقیدت، تصاویر، بینرز اٹھا کر حق میں نعرے بازی

ہفتہ 22 جون 2019 12:09

فلسطینی مظاہرین کا ڈاکٹر محمد مرسی شہید کی خدمات کو خراج عقیدت، تصاویر، ..
غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2019ء) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ہونیوالی ہفتہ وار ریلیوں میں فلسطینی مظاہرین نے مصر کے سابق صدر ڈاکٹر محمد مرسی شہید کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ان کی تصاویر اور بینرز اٹھا کر ان کے حق میں نعرے لگائے گئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق غزہ میں حق واپسی مظاہروں کے دوران شرکاء نے سابق مصری صدر محمد مرسی اور کی تصاویر اور ان کی حمایت میں پوسٹر اٹھا رکھے تھے جن پرغزہ کے عوام اپنے ساتھ کھڑے ہونے والوں کو فراموش نہیں کرے گی، مرسی تمہیں فلسطینیوں کی آنیوالی نسلیں بھی یاد رکھیں گی، آپ نے فلسطینی کا جرات اور بے باکی کے ساتھ دفاع کیا جیسے نعرے تحریر کیے گئے تھے۔

غزہ میں مظاہرین نے محمد مرسی کی تصاویر کے ساتھ ان کے حق میں نعرے بھی لگائے۔ ادھر جنوبی غزہ میں ڈاکٹر محمد مرسی شہید کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی۔غزہ کی کئی دوسری مساجد میں بھی شہید ڈاکٹر محمد مرسی کی غائبانہ نماز جنازہ کی ادائی کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :