سرگودھا ،مسلح افراد نے موٹرسائیکل سواروں کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر خاتون کو قتل ،حافظ کو زخمی کر کے ٹیچر بھاوج کو اغواء کر لیا

ہفتہ 22 جون 2019 12:26

سرگودھا ،مسلح افراد نے موٹرسائیکل سواروں کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2019ء) سرگودھا ریجن میں مٹھہ ٹوانہ اسٹیشن اقبال کالونی کے قریب مسلح افراد نے موٹرسائیکل سواروں کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر خاتون کو قتل اور حافظ کو زخمی کر کے ٹیچر بھاوج کو اغواء کر لیا اور اغواء کو لے کر فرار ہو گئے۔ذرائع کے مطابق اقبال کالونی میں ہمشیرہ کیاغواکی رنجش پر عبدالرحمن اتراء وغیرہ نے فائرنگ کر کے خاتون نوربھری کو قتل حافظ عمر کو زخمی کر دیا اور ان کی ہمشیرہ شازیہ کو اغواء کر کے لئے گئے وقوعہ کے وقت موضع اتراکا حافظ عمراتراء اپنی ہمشیرہ نوربھری زوجہ عطامحمد اور بھاوج شازیہ بی بی زوجہ حافظ عثمان موٹرسائیکل پر اتراء سے ڈیرہ شلولی مٹھہ ٹوانہ جارہے تھے کہ اقبال کالونی مٹھہ ٹوانہ اسٹیشن کیقریب کار کی ٹکرم تینوں کو گرا دیا اورعبدالرحمن،نے ساتھی عمر وغیرہ کے ہمراہ فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں نوربھری زوجہ عطامحمدداریخیل اتراء موقع پرجان بحق ہو گئی تو حملہ آوروں نے حافظ عمرکو زخمی کردیااور تین ماہ قبل مقتولہ اور زخمی عمر کے بھائی قاری عثمان سے پسندکی شادی کرنیوالی شازیہ بی بی زوجہ عثمان کو اغواء کر لیا اور مغوعیہ جو کہ عبدالرحمن کی ہمشرہ تھی اسے لیکر فرار ہو گے۔

(جاری ہے)

پولیس نے زخمی حافظ عمر کو مٹھہ ٹوانہ ہسپتال منتقل کر کے مقتولہ کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیوہسپتال جوہرآباد منتقل کر دی اور واقعہ کی تفتیش کر تے ہوئے مقتولہ کی نعش ورثاء کے سپرد کر دی،پولیس مصروف تفتیش ہے ۔