Live Updates

بھارتی فضائیہ کے بالاکوٹ پر مبینہ حملے کا کوڈ نام ''آپریشن بندر'' تھا

حملے کا کوڈ ''آپریشن بندر'' رکھنے کی کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 22 جون 2019 12:16

بھارتی فضائیہ کے بالاکوٹ پر مبینہ حملے کا کوڈ نام ''آپریشن بندر'' تھا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جون 2019ء) : بھارتی فضائیہ کے بالاکوٹ پر مبینہ حملے کا کوڈ نام ''آپریشن بندر'' تھا۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سینئر فوجی عہدیدار نے بتایا کہ بالاکوٹ میں جیش محمد کے کیمپ پر حملے کو خفیہ رکھنے کے لیے اس کا کوڈ نام ''آپریشن بندر'' رکھا گیا تھا۔ اس نام رکھنے کی کوئی تفصیل بتائے بغیر انہوں نے کہا کہ بھارت کی جنگی تاریخ میں بندروں کو خاص مقام حاصل ہے جیسا کہ رامائن میں ہے کہ جب رام کا نائب ہنومان چھپ کر لنکا میں داخل ہوتا ہے اور راون کے دارالحکومت کو تباہ کر دیتا ہے ۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں 14 فروری کو ایک کار خود کش دھماکے میں 40 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے جس کا الزام بھارت نے براہ راست پاکستان پر عائد کیا تھا۔

(جاری ہے)

پلوامہ واقعے کے بعد صورتحال کشیدہ ہوئی اور 26 فروری کی رات بھارتی فضائیہ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جس پر پاک فضائیہ کی بروقت جوابی کارروائی پر بھارتی طیارے بالاکوٹ کے قریب نصب ہتھیار پھینکتے ہوئے بھاگ نکلے تھے۔

جس کے بعد بدھ کی صبح 27 فروری کو پاک فضائیہ نے بھارت کو سرپرائز دیتے ہوئے بھارت کے دو طیارے مار گرائے جبکہ ایک بھارتی پائلٹ کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔ پاک فوج نے ابھی نندن کو مشتعل ہجوم سے بچایا اور حراست میں لے لیا تھا۔ بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کی گرفتاری کے بعد سے بھارتی میڈیا میں یہ چرچا تھا کہ پاکستان اب پائلٹ کی رہائی کے لیے بھارت کے سامنے شرائط رکھے گا ، بھارتی حکومت نے مؤقف دیا کہ ہم کسی قسم کی شرائط ماننے کو تیار نہیں ہیں۔

لیکن جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان نے بھارتی پائلٹ کی رہائی کا اعلان کیا اور ساتھ ہی کہا کہ ہم بھارتی پائلٹ کو امن کے فروغ کے لیے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے اس فیصلے کو نہ صرف پاکستان اور بھارت بلکہ عالمی سطح پر بھی خوب سراہا گیا تھا۔جمعہ کے روز یکم مارچ کو بھارتی پائلٹ ابھینندن کو پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت واہگہ بارڈر پر بھارت کے حوالے کر دیا تھا
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات