قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں شعبہ کمپیوٹر سائنسز کے آخری سال کے ریسرچ پراجیکٹس کی پریذنٹیشن کے حوالے سے تقریب

ہفتہ 22 جون 2019 13:38

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2019ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں شعبہ کمپیوٹر سائنسز کے فائنل ائیر کے طلبہ وطالبات کے ریسرچ پراجیکٹ کی پریذنٹیشن کے سلسلے میں شاندار تقریب کا اہتمام کیاگیا۔ تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے خصوصی شرکت کی۔ وائس چانسلر کے ہمراہ شعبہ کمپیوٹر سائنسز کے ہیڈ ڈاکٹر آفتاب احمد سمیت شعبے کی فیکلٹی ممبران سمیت طلبہ وطالبات موجود تھے ۔

شعبہ کمپیوٹر سائنسز کے طلباء نے اپنے پراجیکٹس میں کمپیوٹرائز ٹیکنیکس استعمال کرتے ہوئے موسمیاتی تبدیلی کی وجوہات اور ان کے سدباب پر کام کیا۔ طلباء نے اپنی اپنیی پریذنٹیشن میں موسمیاتی تبدیلی کے وجوہات اور ان کے حل کے لیے اپنے آراء پیش کیں اور سامعین کی طرف سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات بھی دئیے ۔

(جاری ہے)

قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نی3 طلباء کو بہترین تحقیقی پراجیکٹ پر کام کرنے اور اپنے پراجیکٹ کو اچھے انداز میں پیش کرنے پر5,5 ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر نے طلباء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ طلباء اپنی تحقیق کو موسمیاتی تبدیلی اور ان کے سدباب کے لئے استعمال کریں کیونکہ موجودہ دور میں سب سے زیادہ دنیابھر میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے مسائل رونما ہورہے ہیں لہذا طلبہ وطالبات موسمیاتی تبدیلی پر ایسی تحقیق کریں جو ملک سمیت دنیابھر کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکے ۔ وائس چانسلر نے کہاکہ شعبہ کیمپوٹر سائنسز طلباء میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق صلاحیتں پیدا کرنے میں بہترین انداز میں کام کررہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :