Live Updates

میثاق معیشت:اپوزیشن نے وزیراعظم کے خود رابطہ کرنے کی شرط عائد کر دی

عامر ڈوگر اور علی محمد خان کی خورشید شاہ اور ایاز صادق سے ملاقات

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 22 جون 2019 14:08

میثاق معیشت:اپوزیشن نے وزیراعظم کے خود رابطہ کرنے کی شرط عائد کر دی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 جون۔2019ء) میثاق معیشت کے معاملے پراپوزیشن نے وزیراعظم کے خود رابطہ کرنے کی شرط عائد کر دی ہے . قومی اسمبلی میں حکومتی چیف وہپ عامر ڈوگر اور علی محمد خان کی اپوزیشن رکن خورشید شاہ اور ایاز صادق سے ملاقات ہوئی جس میں بجٹ اجلاس سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا. اپوزیشن کا موقف ہے کہ وزیر اعظم اپوزیشن سےبات کریں اور میثاق معیشت پرلائحہ عمل بتائیں‘پارلیمنٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ چیف وہپ عامر ڈوگر کے ذریعے پیغام پہنچا دیا،ہماری تجویز کوکمزوری سمجھاگیااب اپنی شرائط پر بات کریں گے.

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے کہا کہ ایک طرف معیشت کی بات اور دوسری جانب این آر او کا الزام لگاتے ہیں، یہ حکومت کی منفی سوچ ہے‘انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی ان سے بات کریں گے ایسا لگے گا ہم این آر او مانگ رہے ہیں، این آ ر او کی ضرورت انہیں پڑے گی، اپوزیشن کا بجٹ ووٹنگ میں حصہ نہ لینا منفی بات ہو گی، ایسا کرنا بلاواسطہ حکومت کو فری ہینڈ دینا ہو گا. خورشید شاہ نے کہا کہ ہم عمران خان کی ذات کے مخالف نہیں ہیں، سیاست دان کیوں ڈیل کرے، سیاستدان ڈیل نہیں کرتے‘دوسری جانب قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ اپوزیشن نے میثاقِ معیشت کی بات کی، اسے حکومت نے کمزوری سمجھا، یہ رویہ ہے تو ہمیں بھی ضرورت نہیں، اگر رویہ ٹھیک ہوا تو ملکی مفاد میں میثاقِ معیشت ہو سکتا ہے، اگر رویہ ٹھیک نہ ہوا تو ایک میز پر بھی نہیں بیٹھ سکیں گے.

خورشید شاہ نے کہا کہ ہم عمران خان کی ذات کے مخالف نہیں ہیں، سیاست دان کیوں ڈیل کرے، سیاستدان ڈیل نہیں کرتے. 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات