Live Updates

آئیے ملک کے لئے اکٹھے بیٹھتے ہیں ، وحید عالم

ہفتہ 22 جون 2019 14:48

آئیے ملک کے لئے اکٹھے بیٹھتے ہیں ، وحید عالم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2019ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی وحید عالم نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پہلے دن اپنی تقریر میں حکومت سے کہا تھا کہ آئیے میثاق معیشت کرتے ہیں‘ حکومت کو عقل مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میثاق معیشت کرنی چاہیے‘ آئیے ملک کے لئے اکٹھے بیٹھتے ہیں۔ ہفتہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر و اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پہلے دن حکومت سے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ آئیے میثاق معیشت کرتے ہیں۔

حکومت وقت کو عقل مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میثاق معیشت کرلینی چاہیے۔ سابق صدر آصف زرداری نے بھی آفر کی ہے کہ آئیے اکٹھے بیٹھتے ہیں اور ملک کی بہتری کے لئے کام کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں بجٹ کے حوالے سے اپنی تجویز پیش کریں۔ ملکی معیشت اس وقت چلتی ہے جب نظام چلتا ہے۔ حکومت زرعی شعبہ میں بجٹ تجاویز پر غور کرے اور زرعی شعبہ کو مزید سبسڈی دی جائے۔ وحید عالم نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے جو عوام سے وعدے کئے تھے ان کو پورا کرے۔ وزیراعظم عمران خان نے سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے اور زائد بل کے حوالے سے کہا تھا کہ زائد بلوں میں کمی کی جائے گی۔ وزیراعظم کے اس حکم پر ابھی تک عملدرآمد نہیں ہو سکا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات