Live Updates

ہمیں سادگی کے مشورے دینے والوں کے دور حکومت میں وزیراعظم کے پانچ پانچ کیمپ آفس چلتے تھے‘

جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے کیا وہ صحت انصاف کارڈ کے ذریعے غریبوں کو دی جانے والی علاج کی سہولت اور احساس پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو ملنے والے قرضوں کے خلاف ہیں یہ غریبوں‘ نوجوانوں‘ کسانوں اور ہاریوں کا بجٹ ہے یہ ضرور پاس ہوگا پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے فرخ حبیب کی قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران گفتگو

ہفتہ 22 جون 2019 14:48

ہمیں سادگی کے مشورے دینے والوں کے دور حکومت میں وزیراعظم کے پانچ پانچ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2019ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ہمیں سادگی کے مشورے دینے والوں کے دور حکومت میں وزیراعظم کے پانچ پانچ کیمپ آفس چلتے تھے‘ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے کیا وہ صحت انصاف کارڈ کے ذریعے غریبوں کو دی جانے والی علاج کی سہولت اور احساس پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو ملنے والے قرضوں کے خلاف ہیں، یہ غریبوں‘ نوجوانوں‘ کسانوں اور ہاریوں کا بجٹ ہے یہ ضرور پاس ہوگا‘ گزشتہ حکمرانوں نے صرف اپنے اثاثے بڑھائے‘ جب عمران خان شوکت خانم ہسپتال بنا رہا تھا تو اس وقت یہ حکمران اپنی سٹیل ملز اور میفیئر فلیٹ بنا رہے تھے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتے کو قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ایک وہ وقت تھا جب اسلامی دنیا پاکستان کو اپنے سربراہ کے طور پر دیکھتی تھی، اس کی ایئرلائن دنیا کے چھ بہترین ممالک میں شامل تھی، یہاں بڑے بڑے آبی ذخائر بن رہے تھے‘ پھر ایک خاندان کا سنہری دور شروع ہوا، اتفاق فائونڈری شروع ہوئی۔فرخ حبیب نے کہا کہ جب عمران خان شوکت خانم بنا رہا تھا اس وقت یہ حکمران میفیئر فلیٹ اور سٹیل ملز بنا رہے تھے، ہمیں سادگی کے مشورے دینے والوں کے دور میں پانچ پانچ کیمپ آفس چل رہے تھے، 80 کروڑ روپے علاج پر صرف ہوتے تھے، رائیونڈ روڈ کروڑوں روپے کے سرکاری خرچ پر بنی، اس دور میں صرف ایک خاندان کی قسمت جاگی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آئی تو کہا گیا کہ یہ حکومت دو ماہ نہیں چل سکتی، تحریک انصاف کی حکومت نے کرنٹ خسارہ کم کیا، یہ لوگ منی لانڈرنگ میں لائق ہیں،ان کے کاروبار بڑھ رہے ہیں جبکہ پی آئی اے 400 ارب روپے خسارے میں ہے۔انھوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 5000 روپے ٹیکس دیتے تھے، ہم نے ملک سے ٹیکس چوری کا خاتمہ کرنے کا عزم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 29 ہزار ارب روپے کے قرضے کہاں صرف کئے گئے، بجٹ پاس نہ کرنے دینے کی بات کرنے والے کیا غریب لوگوں سے صحت انصاف کارڈ اور احساس پروگرام کے خلاف ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ غریبوں‘ نوجوانوں‘ کسانوں اور ہاریوں کا بجٹ ہے یہ ضرور پاس ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بتائیں 40 سالہ دور میں انہوں نے تعلیم پر کتنی توجہ دی، پاکستان وسائل سے مالامال ہے، آج دنیا پاکستان کو ایک نئے پہلو سے دیکھ رہی ہے، عمران خان دنیا میں اوپننگ بیٹسمین کے طور پر جاتا ہے۔فرخ حبیب نے کہا کہ موجودہ وزیراعظم ایک ارب تیرہ کروڑ سے وزیراعظم ہائوس کا خرچہ کم کرکے 75 کروڑ پر لایا، سول حکومت نے 151 ارب روپے کی کٹوتی کی، افواج پاکستان جس نے ہر محاذ پر دشمن کے دانت کھٹے کئے انہوں نے اپنے بجٹ میں سو ارب روپے سے زائد کٹوتی کی۔

انھوں نے کہا کہ فیصل آباد اکنامک زون میں وفاق سے متعلقہ کام جلد مکمل کئے جائیں، ہم نے پورے ملک میں گیس کے نرخ یکساں کئے، گزشتہ حکومت دو سو ارب روپے کے ریفنڈ چھوڑ کے گئی، ٹیکس ریفنڈ کے نظام کو خودکار کیا جائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات