حویلیاں میں اسسٹنٹ کمشنر گلفام شاہ کی کاروائیاں، متعدد دودھ فروشوں پر چالان اور بھاری جرمانے

ہفتہ 22 جون 2019 14:50

حویلیاں میں اسسٹنٹ کمشنر گلفام شاہ کی کاروائیاں، متعدد دودھ فروشوں ..
حویلیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2019ء) عوامی شکایات پر حویلیاں میں اسسٹنٹ کمشنر گلفام شاہ نے کاروائیوں کے دوران متعدد دودھ فروشوں کو چالان اور بھاری جرمانے عائد کئے ہیں۔

(جاری ہے)

حویلیاں میں دودھ فروش خود ساختہ نرخوں پر دودھ فروخت کر رہے تھے جس پر اسسٹنٹ کمشنرII گلفام شاہ نے عوامی شکایت پر حویلیاں بازار میں دودھ فروشوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر بھاری جرمانے عائد کئے۔ فوڈ اتھارٹی نے بھی حویلیاں شہر کے اندر چھاپہ کے دوران مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران ان پر بھاری جرمانے عائد کئے ہیں۔