Live Updates

اپوزیشن کے پاس بجٹ میں تجاویز دینے کے حوالے س کچھ نہیں‘ اپوزیشن این آر او مانگ رہی ہے نہیں ملے گا، صداقت عباسی

ہفتہ 22 جون 2019 14:56

اپوزیشن کے پاس بجٹ میں تجاویز دینے کے حوالے س کچھ نہیں‘ اپوزیشن این ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2019ء) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس بجٹ میں تجاویز دینے کے حوالے س کچھ نہیں‘ اپوزیشن این آر او مانگ رہی ہے نہیں ملے گا‘ قومی اداروں کی طرف سے شروع کئے گئے احتساب کے عمل پر قومی سمجھوتہ نہیں ہوگا‘ میثاق معیشت پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے لیکن ہمیں ڈر ہے کہ اپوزیشن ٹیبل پر بیٹھ کر میثاق جمہوریت نہ مانگے۔

ہفتہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک سب کا ہے‘ اگر بجٹ مپں مثبت تجاویز اپوزیشن دے گی تو ان کا خیر مقدم کریں گے‘ ان کے پاس سوائے شور شرابے اور تنقید کے کچھ نہیں۔ اپوزیشن بار بار کہہ رہی ہے کہ ہم این آر او نہیں مانگ رہے تو پھر کون این آر او مانگ رہا ہے ان کو این آر او نہیں ملے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت اور فوج نے مل کر ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا۔

دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے مزید اقدامات کئے جارہے ہیں۔ جن میں منی لانڈرنگ کا خاتمہ شامل ہے۔ وزیراعظم قومی اداروں کو مضبوط بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ماضی کی حکومتوں نے ریلوے‘ سٹیل ملز‘ قومی ایئرلائن پی آئی اے کو ڈبو دیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور آصف زرداری اپنے دور کے کئے گئے میثاق جمہوریت کے ذریعے مک مکا چاہتی ہے۔

اب نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ان لوگوں کو آفر کی ہے جن کے پاس ایسی دولت جو قومی نیٹ ورک ایف بی آر میں موجود نہیں ان کو موقع دیا گیا ہے کہ وہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھائیں۔ اس لئے بار بار کہا جارہا ہے کہ کل کو کوئی یہ نہ کہے کہ دیکھیں پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اسد عمر نے بجٹ پر بحث کے دوران اپنی تجاویز پیش کی ہیں۔ حکومت ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات