انجینئرنگ یونیورسٹی کی پی ایچ ڈی سکالرانجینئرعظمیٰ نوازنے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی

ہفتہ 22 جون 2019 19:07

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2019ء) انجینئرنگ یونیورسٹی کی پی ایچ ڈی سکالرانجینئر انجینئر عظمیٰ نوازنے انجینئرنگ یونیورسٹی کے شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ سے اپنی پی ایچ ڈی کی تحقیق مکمل کر کے کامیابی سے اپنے پی ایچ ڈی مقالے کا دفاع گزشتہ روز انجینئرنگ یونیورسٹی پشاورکے وڈیو کانفرنس حال میں امتحانی کمیٹی کے سامنے ایک پبلک سیمنامیں کیا۔

(جاری ہے)

انکی پی ایچ ڈی تھیسز کا موضوع "Home Pump-storage Hydroelectric (PSHE) System as Alternative to Battery Bank in UPS System"تھا۔ انکے پی ایچ ڈی کے سپروائزرانجینئرنگ یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹرمحمد نعیم ارباب تھے۔ سیمنار میں فیکلٹی ، شعبہ الیکٹریکل سے تعلق رکھنے والے ماہرین اور طلباء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔