”دوجیاں نوں بوٹیاں تے سانوں شورا“چئیرمین سینٹ کی جانب سے تقریر مختصر کیے جانے کا کہنے پرمشاہداللہ کا دلچسپ تبصرہ

کل تو آپ بڑے حاتم طائی بنے ہوئے تھے آج مجھے تقریر مختصر کرنے کا کیوں کہہ رہے ہیں؟تقریر مختصر کرنے کا کہنے پر سینیٹرمشاہداللہ کا چئیرمین کوجواب

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 22 جون 2019 19:40

”دوجیاں نوں بوٹیاں تے سانوں شورا“چئیرمین سینٹ کی جانب سے تقریر مختصر ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22جون2019) گزشتہ روز سینیٹ اجلاس میں رواں مالی سال کے بجٹ پر بحث کے دوران مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خان کی تقریر طویل ہونے پر چئیر مین سینٹ کا مشاہداللہ کو تقریر مختصر کرنے کا مشورہ دیا تو سینیٹر مشاہد اللہ نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ”دوجیاں نوں بوٹیاں تے سانوں شورا“۔ جب چیئرمین سینٹ نے انہیں تقریر مختصر کرنے کا کہا تو سینیٹر مشاہد اللہ خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ کل کو تو آپ بہت حاتم طائی بنے ہوئے تھے آج مجھے تقریر مختصر کرنے کا کیوں کہہ رہے ہیں؟ انہوں نے چئیرمین سینٹ کو کہا کہ کل تو آپ نے کسی کو نہیں روکا۔

مشاہد اللہ خان نے مزید کہا کہ یہ تو معاملہ کچھ اس طرح ہو گیا ہے کہ ”دوجیاں نوں بوٹیاں تے سانوں شورا“۔

(جاری ہے)

اس پر چیئرمین سادق سنجرانی نے کہا کہ آج جمعہ کا دن ہے باقی اراکین نے بھی تقاریر کرنی ہیں، اگر آپ کی تقریر زیادہ طویل ہوئی تو سینیٹر رحمان ملک ناراض ہوجائیں گے جس پر مشاہد اللہ خان نے جواب دیا کہ رحمان ملک میرے بھائی ہیں وہ ناراض نہیں ہوتے۔

انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ نے 2 تقریریں کرانی ہیں اور ان کی میں گارنٹی دیتا ہوں کہ یہ دونوں ہوجائیں گی۔ اپنی تقریر کے دوران سینیٹر مشاہد اللہ نے شعر و شاعری کا سلسلہ بھی جاری رکھا اور بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے شعر بھی پڑھا۔ اس کے علاوہ بھی سینٹ اجلاس میں دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی ،سراج الحق نے آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کو آنٹی کرسٹنا کہہ کر پکارا۔

انہوں نے بھی اپنی تقریر کے دوران علامہ اقبال کے شعر بھی پڑھے۔ خطاب کے دوران سراج الحق کا موبائل فون بج اٹھا جس پر چئیرمین نے ان سے کہا کہ سراج صاحب اپنا موبائل فون بند کر لیں۔اس کے بعد جب سینیٹر اورنگزیب خطاب کر رہے تھے تو مولانا عطاالرحمان نے کہا کہ یہ ہمیں دیکھ کر با ت کر رہے ہیں مولا بخش چانڈیو نے بھی ان کو ٹوکا تو چئیرمین سینٹ نے کہا کہ مولانا اور چانڈیو صاحب آپ کیوں ایوان کا ماحول خراب کرتے ہیں۔انہوں نے سینیٹر اورنگزیب سے مزید کہا کہ آپ چئیر کی طرف دیکھ کر بات کریں جس پر اورنگزیب بولے جی میں آپ کی طرف منہ کر کے ہی بات کروں گا کیونکہ ان کو میری شکل اچھی نہیں لگتی۔