یقین ہے فلم ’’باجی‘‘عوام کے دلوں میں اپنی جگہ بنا لے گی، میرا

ہفتہ 22 جون 2019 20:07

یقین ہے فلم ’’باجی‘‘عوام کے دلوں میں اپنی جگہ بنا لے گی، میرا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2019ء) نامور پاکستانی اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ پاکستان میں فلموں کی بحالی میں حکومت کو تعاون کرنا چاہیے۔اداکارہ میرا نے اپنی آنیوالی فلم’’باجی‘‘کے لیے امیدظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری فلم عوام کے دلوں میں اپنی جگہ بنا لے گی اور عوام کی محبت سے اچھا بزنس کرے گی۔ان خیالات کا اظہار ادکارہ میرا نے فلم کے ریڈ کار پٹ لانچ کے موقع پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر فلم کی دیگر کاسٹ میں شامل اداکارہ آمنہ الیاس اور عثمان خالد بٹ بھی موجود تھے۔

میرا کا کہنا تھا کہ ہمار ا مقابلہ کسی سے نہیں پاکستانی عوام ملکی فلمیں دیکھیں گے تو فلم ساز فلمیں بنائیں گے فلم ’’باجی‘‘ ایک شاہکار ہے اس میں کہانی کے ساتھ گانے اور سسپنس ہے۔

(جاری ہے)

میں نے فلم کی تیاری میں بہت محنت کی ہے ایک اداکارہ ہونے کے ناطے فنکار کی عوام سے ملنے والی محبت اس کا قمیتی اثاثہ ہوتی ہے۔فلم کے ہیرو عثمان خالد بٹ نے کہا کہ ہماری فلموں کی عمر کم ہے لیکن مقابلہ سخت ہے ہمارے ڈرامے دنیا بھر میں مقبول ہیں لیکن جلد ہماری فلمیں عالمی مارکیٹ میں جگہ بنالیں گی۔

’’باجی‘‘ ایک مکمل فلم ہے اس میں ہر اداکار نے انصاف کیا ہے حکومت کو فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے… *** 22-06-19/--36 #h# ٴْاسٹیج کی غیر معروف اداکارائیں نجی محفلوں میں رقص پرفارمنس کوسوشل میڈیا پر پیش کرنے لگیں #/h# لاہور( آن لائن ) اسٹیج کی بعض غیر معروف اداکارائوں نے شہرت کیلئے نجی محفلوں میں رقص پرفارمنس کوسوشل میڈیا پر پیش کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا تفصیلات کے مطابق اسٹیج کی بعض غیر معروف اداکارائوںکی جانب سے فیس بک پر اپنی نا مناسب تصاویر شیئر کر نے کا سلسلہ جاری تھا تاہم اب نجی محفلوں میں رقص پرفارمنس کی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا جارہاہے۔

ان ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نہ صرف اداکارائوں پر نوٹ نچھاور کئے جارہے ہیں بلکہ بعض منچلے اداکارائوں کے ہمراہ ڈانس بھی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔اسٹیج کے سنجیدہ حلقوں نے بعض اداکارائوں کی جانب سے اس طرح کی سرگرمیوںپر شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکموں سے اس کا سختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے