خود کش حملے میں شہید ہونے والے بیرسٹر ہارون بلور اور 22شہداء کی پہلی برسی 10جولائی کو منائی جائیگی

ہفتہ 22 جون 2019 20:55

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2019ء) خود کش حملے میں شہید ہونے والے بیرسٹر ہارون بلور اور 22شہداء کی پہلی برسی 10جولائی کو منائی جائیگی نشتر ہال پشاور میں اس حوالے سے خصوصی تقریب بھی منعقد ہو گی جس میں بیرسٹر ہارون بلور سمیت بائیس شہدا کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا گزشتہ سال انتخابی مہم کے سلسلے میں یکہ توت کے علاقے میں بیرسٹر ہارون بلور خود کش حملے میں شہید ہو ئے تھے جبکہ ان کے ساتھ دیگر 22کارکن بھی شہید ہو ئے تھے جن میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد بھی شامل تھے خود کش حملے کے بعد پی کے 78پر انتخابات بھی ملتوی کئے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

تاہم ضمنی انتخابات میں بیرسٹر ہارون بلور شہید کی بیوہ کامیاب ہو ئی تھی بیرسٹر ہارون بلور شہید کا شمار پشاور کے اہم اور بہادر شخصیات میں سے ہوتا تھا ان کے والد بشیر احمد بلور نے بھی جام شہادت نوش کیاتھا بیرسٹر ہارون بلور پر ہونے والے خودکش حملے کے بعد نگران وزیر اعلیٰ نے اہم افسرا ن کو بھی عہدوں سے ہٹا دیا تھا اور تحقیقات کے احکامات بھی جاری کئے تھے 22شہدا کا تعلق یکہ توت کے مختلف علاقوں سے تھا شہدا کی پہلی برسی کے آمد کے موقع پر شہدا کے گھروں میں ایک بار پھر صف ماتم مچ گیا ہے نشترہال میں ہونے والی تقریب سے اے این پی کے مرکزی اور صوبائی قائدین بھی خطا ب کرینگے اور شہدا کو خراج تحسین پیش کرینگے