پنجاب یونیورسٹی اورک کے زیر اہتمام ورکشاپ کا انعقاد

ہفتہ 22 جون 2019 21:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2019ء) پنجاب یونیورسٹی آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائیزیشن (اورک )کے زیر اہتمام "How to approach and manage funded research projects?"کے موضوع پر انڈر گرایجوئیٹ سٹڈی سنٹر کے کمیٹی روم میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر نوید احمد ، شعبہ مائیکروبائیولوجی اینڈ مالیکیولر جنیٹکس سے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محبوب احمد اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر نوید نے فنڈنگ ریسرچ پراجیکٹس کی اہمیت بیان کرتے ہوئے انڈسٹری اور اکیڈیما کے درمیان روابط پر روشنی ڈالی۔ ورکشاپ کے ریسورس پرسن ڈاکٹر محبوب احمد نے موضوع پر تفصیلی بات چیت کی اور شرکاء کے سوالوں کے جوابات دیئے۔