Live Updates

آئل کی قیمتیں بڑھنے کا زیادہ اثر ریلوے پر پڑا ، 3 بلین سے زائد کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑا ہے، شیخ رشید احمد

اکانومی کلاس کے کرایوں میں 100 روپے سے زائد اور باقی کلاسوں کی ٹکٹوں میں بھی 6 فیصد تک اضافہ کیا جائیگا تمام ٹرینوں میں کھانے پینے کی چیزوں کی پرائس لسٹ آویزاں کی جائے گی تاکہ مسافروں کی ریٹ کے حوالے سے شکایات کو دور کیا جاسکی: وفاقی وزیر ریلوے کی پریس کانفرنس

ہفتہ 22 جون 2019 21:23

آئل کی قیمتیں بڑھنے کا زیادہ اثر ریلوے پر پڑا ، 3 بلین سے زائد کا اضافی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 3 جولائی کو ہمارے پسنجر ٹرینوں کے ٹارگٹ کی آخری ٹرین سرسید ایکسپریس کا وزیر اعظم پاکستان عمران خان افتتاح کریں گے۔ ٹی ایل اے کے تمام ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے سیکرٹری /چیئرمین ریلویز سکندرسلطان راجہ کی سربراہی میں چھ افسران پر مشتمل کمیٹی بنادی گئی ہے تاکہ اس کا فوری فیصلہ کیا جائے۔

ہماری 8 ہزار خالی آسامیوں کی بھرتی کے لیے کیبنٹ اور پرائم منسٹر آف پاکستان نے ہدایات جاری کردی ہیں۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر سرگودھا ایکسپریس کو ایک ماہ کے لیے میانوالی تک لے کر جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

درگئی ، نوشہرہ ریلوے لائن کو بھی 20 ، 25 سال بعد بحال کرنے جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ڈویژنوں کو ہدایات دی ہیںکہ وہ ڈرائیورز اوراسسٹنٹ ڈرائیورزکو میڈیکل فٹنس کے سرٹیفکیٹ دے کر والٹنٓ اکیڈیمی بھیجیں تاکہ جلد از جلدان کی تربیت کا عمل مکمل کیا جائے ۔ وفاقی وزیر ریلویز نے کہا ہے کہ سینٹرل کنٹرول کوڈویژنوں کی117( انکوائری آفس)کے ساتھ منسلک کررہے ہیں تاکہ انفارمیشن پہنچنے کے عمل میں اور ٹرین آپریشن میں بہتری آسکے۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں آئل کی قیمتیں بڑھنے کا سب سے زیادہ اثر ریلوے پر پڑا ہے اس مد میں ہمیں 3 بلین سے زائد کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑا ہے۔ اس بنیاد پر ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اکانومی کلاس کے کرایوں میں 100 روپے سے زائد کا اضافہ نہ کیاجائے اور باقی کلاسوں کی ٹکٹوں میں بھی 6 فیصد تک اضافہ کیا جائے۔ اس اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگااوربڑی عید تک جولوگ اپنی بکنگ کروا چکے ہیں ان پر اِس اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

50 کلومیٹر کے سفر پر کرایہ نہیں بڑھایاجائے گا۔ انہو ںنے مزید کہا کہ کراچی سے تین اضافی فریٹ ٹرینیں چلائیں گے جس سے ریلوے کو اضافی آمدن ہوگی اب میں کراچی جاکر معاملات کو دیکھا کروں گا۔ لوگوں کی شکایات پر تمام ٹرینوں میں کھانے پینے کی چیزوں کی پرائس لسٹ آویزاں کی جائے گی تاکہ مسافروں کی کھانے پینے کی چیزوں کے ریٹ کے حوالے سے شکایات کو دور کیا جاسکے۔ وفاقی وزیر ریلویز نے کہا کہ ریلوے خسارے میں یقینا کمی ہوگی لیکن آئل کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے یہ خسارہ ہماری خواہش کے مطابق کم نہیں ہوگاکیونکہ ہم نے ساڑھے تین بلین خسارہ کم کرنے کا ٹارگٹ رکھا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات