Live Updates

فردوس امجد اعوان باجی’’سیاسی کوٹھے ٹپنی‘‘ ہے، رانا ثناءاللہ

مریم نوازکی پریس کانفرنس کے بعد حکومت میں صف ماتم بچھ گئی، باجی امیرقطرکے دورے پر پریس کانفرنس کے بجائے مریم نوازکے خوف مبتلا تھیں۔ صدر ن لیگ پنجاب رانا ثناءاللہ کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 22 جون 2019 20:00

فردوس امجد اعوان باجی’’سیاسی کوٹھے ٹپنی‘‘ ہے، رانا ثناءاللہ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جون 2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ خان نے وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق عوان کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ مریم نواز شریف کے بارے میں بازاری اور گھٹیا زبان استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔ مریم نوازکی پریس کانفرنس ان کے کانوں میں پگھلے ہوئے سیسے کی طرح اترگئی۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ مریم نواز شریف کی پریس کانفرنس فردوس امجد اعوان باجی کے کانوں میں پگھلے ہوئے سیسے کی طرح اتر گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے سپورٹرز "آزمودہ لوٹی" فردوس امجد اعوان باجی کو نئے پاکستان کی ترجمانی کرتے دیکھ کر ماتم کناں ہیں۔ فردوس امجد اعوان باجی عوام آپ کی اصلیت جان چکی ہے۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ فردوس امجد اعوان باجی مریم نواز کی پریس کانفرنس سے پوری حکومت ذہنی مریض ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فردوس امجد اعوان باجی منافق اعظم کی شہہ پر گیدڑ بھبھکیوں سے گریز کریں فردوس امجد اعوان باجی ’’سیاسی کوٹھے ٹپنی‘‘ ہے۔

صدر ن لیگ پنجاب نے کہا کہ فردوس امجد اعوان باجی مشیر اطلاعات کے بجائے "سیاسی پھپھے کٹنی" کا کردار ادا کر رہی ہیں مشیر اطلاعات "جانو کپتی" اور "ماسی مصیبتے" کا روپ نہ دھاریں مریم نواز کی پریس کانفرنس کے بعد پوری حکومت میں صف ماتم بچھ گئی ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومتی خوف کا یہ عالم ہے کہ حکومتی ترجمان امیر ِ قطر کے دورے پر پریس کانفرنس کرنے کی بجائے مریم نواز کے خوف مبتلا تھیں۔

واضح رہے وفاقی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے نائب صدر ن لیگ مریم نواز کی پریس کانفرنس میں اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ آج سزا یافتہ راج کماری نے کافی لمبا لیکچردیا ہے۔ راج کماری نے کافی لمبی صف ماتم بچھائی اور سب سے پہلے چچا کے خلاف نوحہ پڑھا۔ مریم نوازنے چچا کی میثاق معیشت کومیثاق مذاق قراردیا۔ ن لیگ دونظریاتی نعروں میں پھنس گئی۔

مریم صفدرکوچچا سے پارٹی صدارت سے استعفیٰ طلب کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگرملک کے70سالہ قیدیوں کی میڈیکل رپورٹس سامنے آئیں توسب بیمارہوں گے۔ بیماری کے نام پرآہ وبکا کی جا رہی ہے۔ نوازشریف کودل کا نہیں اقتدارکا درد ہے۔ نوازشریف کواقتدارکے ساتھ اپوزیشن کا بھی درد ہے۔ فردوس عاشق نے کہا کہ قطرکے معززمہمان کو پاکستان آنے پرخوش آمدید کہتی ہوں۔ جب قطرکا نام آتا ہے توساتھ میں قطری خط اور مخصوص خاندان کا ذکرآتا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات