سینیٹر سراج الحق سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات

ملک کی سیاسی و اقتصادی صورتحال اور دینی ایشوز پر تبادلہ خیال ،خطے کی مجموعی صورتحال کاجائزہ لیا گیا

ہفتہ 22 جون 2019 23:02

سینیٹر سراج الحق سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2019ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنمائوں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی و اقتصادی صورتحال اور دینی ایشوز پر تبادلہ خیال ہوا اور خطے کی مجموعی صورتحال کاجائزہ لیا گیا ۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ اور سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری بھی موجود تھے ۔