پاک سر زمین پارٹی مصطفٰی کمال پہ لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو یکسر مسترد کرتی ہے،اعلامیہ

ہفتہ 22 جون 2019 23:06

پاک سر زمین پارٹی مصطفٰی کمال پہ لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو یکسر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2019ء) پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی سیکرٹیریٹ پاکستان ہاؤس سے جاری ایک اعلانیے میں کہا گیا ہے کہ چئیرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال کا ماضی بے داغ ہے، عوام نا صرف انکے کام بلکہ کردار سے بھی واقف ہے۔

(جاری ہے)

بطور مئیر کراچی سید مصطفٰی کمال نے اپنی قابلیت، کارکردگی اور ایمانداری کے سبب کراچی کو دنیا کے 4 بہترین شہروں میں شامل کروایا۔ پاک سرزمین پارٹی مصطفٰی کمال پہ لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو یکسر مسترد کرتی ہے اور ان بے بنیاد الزامات کو قانونی طریقے سے غلط ثابت کرے گی۔