پی ایس پی ہی صحیح معنوں میں ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے،انیس قائم خانی

ہفتہ 22 جون 2019 23:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2019ء) پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے کہا ہے کہ پی ایس پی ہی صحیح معنوں میں ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ملک اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک ہم ایک قوم نہ بنیسکیاس لئیپاک سر زمین پارٹی تمام قومیتوں کے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر رہی تاکہ ہم ایک قوم بن سکے کیونکہ ترقی راز ایسی میں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں ڈسٹرکٹ ملیر میں منعقد ہ اجلاس کے شرکائ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پی ایس پی ذاتی مفادات کی سیاست نہیں کر رہی ہے بلکہ نظام کی تبدیلی کی جدوجہد کر رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاک سرزمین پارٹی کے پاس جو وڑن ہے وہی اس شہر اور ملک میں خوشحالی لے کر ا?ئے گا ہمیں نفرتوں کی سیاست کے بجائے محبتوں کا پرچار کرنا ہے اور تمام قومیتوں کو ساتھ لے کر چلنا ہے جس کیلئے ہم عملی جد وجہد کر رہے اور21جولائی کو کراچی میں ہونے والا جلسہ ملکی سیاست میں نئی تاریخ رقم کرے گا انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کے فلسفہ کو گھر گھر پہنچائی تاکہ عوام ہمارے ہاتھ مضبوط کرے۔#